سیب دھونے کا سائنسی طریقہ
کیا آپ سیب یا دیگر پھلوں کو پانی سے دھوتے ہیں یا انہیں کپڑے سے صاف کرتے ہیں؟ دونوں صورتوں میں آپ کا طریقہ غلط ہے۔
فصلوں پر چھڑکے جانے والے پیسٹی سائیڈز انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں، بعض پودے تو انہیں اندر تک چوس لیتے ہیں جس سے انہیں پانی سے صاف کرنا نا ممکن ہوجاتا ہے۔
تاہم اب یونیورسٹی آف میساچوسیٹس کے محققین کا کہنا ہے کہ سیب سے پیسٹی سائیڈز کا اثر ختم کرنے کا بہترین طریقہ بیکنگ سوڈا کا استعمال ہے۔
یہ تحقیق امریکن کیمیکل سوسائٹی کے جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق میں فصلوں پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پیسٹی سائیڈز thiabendazole اور phosmet کا استعمال کیا گیا اور ان سے متاثرہ سیب کو پانی اور بیکنگ سوڈا کے مکسچر میں رکھا گیا، 12 منٹ بعد 80 فیصد تھیابینڈازول کا خاتمہ ہوچکا تھا جبکہ پندہ منٹ بعد 96 فیصد فاسمیٹ غائب ہوچکا تھا تاہم تھیابینڈازول کا مکمل خاتمہ مشکل ثابت ہوا کیونکہ یہ سیب کے چھلکے کو پار کر کے سیب کے اندر 0.08 ملی میٹر تک سرایت کر جاتا ہے جس کا واحد علاج چھلکا اتارنا ہی ہے تاہم ایسی صورت میں آپ سیب کے چھلکے میں موجود غذائیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔
Comments are closed.