وٹس ایپ پر خودکار پیغامات بھیجنے کے لیے شیڈول کریں

انٹرنیٹ نے رابطوں کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ آج انسان دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہو انٹرنیٹ کے ذریعے وہ اپنے عزیزوں اور دوستوں سے ہر وقت رابطے میں رہتا ہے۔ رابطوں کو مزید دلچسپ بنانے میں وٹس ایپ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف چیٹ کی جا سکتی ہے بلکہ تصویریں اور وڈیوز بھیجنے کے علاوہ وائس کالز بھی کی جا سکتی ہیں۔

وٹس ایپ شیڈولر

وٹس ایپ کے ذریعے دوستوں سے بات کرنا آج ایک معمولی بات ہے اور تقریباً تمام اسمارٹ فون صارفین وٹس ایپ پر بات کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی اہم دن یا تہوار پر خودکار طریقے سے پیغامات بھیجنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔ کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی کی سالگرہ بھول جاتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ فلاں وقت پر کسی کو خود بخود پیغام چلا جائے تو یہ کام باآسانی Scheduler for WhatsApp ایپلی کیشن کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔

شیڈولر فار وٹس ایپ

یہ ایپ اینڈروئیڈ کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے آپ کسی بھی دوست کو انفرادی یا پھر گروپ میں بھی شیڈول پیغام بھیج سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ چاہیں تو کوئی پیغام روزانہ یا ہفتے کی بنیاد پر بھی شیڈول کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ Good Morning کا پیغام لکھ کر صبح کا وقت اور روزانہ کی بنیاد پر پیغام شیڈول کرتے ہیں تو آپ کے دوست کو وہ پیغام خود بخود روزانہ آپ کے مقرر کردہ وقت پر ملتا رہے گا چاہے آپ اس وقت سو ہی کیوں نہ رہے ہوں۔

شیڈولر فار وٹس ایپ

اس ایپلی کیشن کو درست وقت پر پیغام ارسال کرنے کے لیے انٹرنیٹ درکار ہو گا اس لیے یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کے فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہو۔ اس کے علاوہ اگر آپ شیڈول پیغامات کو عارضی طور پر روکنا چاہتے ہیں تو ایپ کی سیٹنگز میں جا کر ’’وٹس ایپ شیڈولر‘‘ کو ’’آف‘‘ بھی کر سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.