سامسنگ نے سنیپ ڈریگن 845 پر اجارہ داری قائم کر لی
سامسنگ نے دوسری کمپنیوں کو مشکل میں ڈالتے ہوئے کوالکم سے ایک معاہدے کے تحت سنیپ ڈریگن 845 پراسیسر کی پہلی کھیپ پر پوری اجارہ داری حاصل کر لی ہے، اس سے قبل سامسنگ نے سنیپ ڈریگن 835 پراسیسر کی بھی پہلی کھیپ پر اجارہ داری حاصل کر لی تھی۔
ذرائع کے مطابق کوالکم اپنے اگلے پراسیسر Snapdragon 845 کی تیاری میں بھی سامسنگ کی مدد لے گا جس کا آفیشل اعلان اگلے کچھ دنوں میں متوقع ہے۔
ان خبروں کا مطلب یہ ہے کہ سامسنگ کا گلیکسی S9 وہ پہلا سمارٹ فون ہوگا جو سنیپ ڈریگن 845 پر کام کرے گا، اس سے قبل یہ توقع تھی کہ شاؤمی کا Mi 7 اس نئے پراسیسر پر کام کرے گا۔
بہرحال اینڈرائڈ فون بنانے والی دیگر کمپنیاں اس خبر سے قطعی خوش نہیں ہوں گی کیونکہ انہیں اپنے سارے پلانز میں تبدیلی کرتے ہوئے اپنے فونز اگلے سال کے پہلے نصف میں ریلیز کرنے پڑیں گے۔
سامسنگ اور کوالکم نے فی الحال ان خبروں پر چپ سادھ رکھی ہے۔
Comments are closed.