سام سنگ نے GDDR کے نئے ورژن کا اعلان کر دیا

سام سنگ کا خیال ہے کہ ورچوئل ریالٹی ڈیوائسز اور جدید ویڈیوز گیمز کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر دیکھا جائے تو GDDR5 میموری کے دن بھی پورے ہوچکے ہیں۔ ان نئی ضروریات کے پیش نظر سام سنگ سمیت دوسری کمپنیاں نئی اقسام کی میموری بنانے میں مصروف ہیں اور تحقیق کررہی ہیں۔ اس وقت GPUsمیں GDDR5میموری استعمال کی جاتی ہے۔ مگر سام سنگ 2018ء تک GDDR6 بھی مارکیٹ میں متعارف کرنا چاہتا ہے۔ GDDR6 کا تھرو پٹ (throughput) 14 گیگا بٹس فی سیکنڈ ہوگا۔ یہ GDDR5 کے مقابلے میں 4 گیگا بٹس فی سیکنڈ زیادہ ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

سام سنگ کے ارادے تو نیک ہیں، لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ نئی میموری کو جی پی یو کا حصہ بنانے میں 2018ء کے بعد بھی چند سال لگیں گے۔

Comments are closed.