سام سنگ نے گلیکسی J5 Pro ریلیز کردیا

سام سنگ نے اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی J5 Pro منگل کے روز لانچ کردیا ہے۔ اسے ابتداء میں صرف تھائی لینڈ میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 295 امریکی ڈالر ہے۔ اس فون کو انوکھا کہنا نامناسب ہوگا۔ کیونکہ یہ سام سنگ کے اسی سال آئے سام سنگ گلیکسی J5 کا بہتر یا اپ گریڈ کیا ہوا ورژن ہے۔ اس میں ریم کو بڑھا کر 2 سے 3 جی بی اور اسٹوریج کو 16 جی بی سے بڑھا کر 32 جی بی کردیا گیا ہے۔ باقی تمام خصوصیات وہی ہیں جو J5 میں تھیں۔

اس فون کا کیس دھات سے بنا ہوا ہے جبکہ فون میں اینڈروئیڈ کا ورژن 7 یعنی نوگٹ انسٹال ہے۔ دیگر خصوصیات میں 5.2 انچ کی ایچ ڈی سپر AMOLED اسکرین، 13 میگا پکسل کا فرنٹ اور 13 میگا پکسل کا بیک کیمرا، فنگر ٹچ سینسر، دو سم استعمال کرنے کی سہولت، 1.6 گیگا ہرٹز کی رفتار پر کام کرنے والا Exynos 7870 پروسیسر ، Mali-T830 MP2 گرافکس پروسیسر اور 3 ہزار ملی ایمپئر آوور کی طاقت رکھنے والی بیٹری شامل ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

گلیکسی جے فائیو کی طرح اس فون میں بھی فنگر پرنٹ سینسر ہی ہوم بٹن کا کام کرے گا۔

تاحال یہ علم نہیں ہوسکا کہ یہ فون تھائی لینڈ کے علاوہ کس ملک میں جاری کیا جائے گا۔

Comments are closed.