سام سنگ نے گلیکسی ایس فور منی متعارف کروا دیا

Galaxy S4 Miniسام سنگ نے اپنے حریف ایپل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سب سے جدید اسمارٹ فون گلیکسی ایس فور کا ایک چھوٹا ورژن  "گلیکسی ایس فور منی” بھی متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون سستا بھی ہے اور صلاحیت میں گلیکسی ایس فور سے کم تر بھی۔ سام سنگ کے مطابق وہ اگلے ماہ اس فون کو باقاعدہ ایک تقریب میں لانچ کرے گا۔ تاہم یہ فون فروخت کے لئے کب دستیاب ہوگا، اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

گزشتہ کئی ماہ سے انٹرنیٹ پر اس حوالے سے افواہیں گرم تھیں کہ سام سنگ اپنے سب سے بہترین فون کا ایک چھوٹا ورژن بھی تیار کررہا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس فور منی کی شکل میں یہ افواہیں حقیقت ثابت ہوئی ہیں۔

گلیکسی ایس فور منی میں صرف آٹھ میگا پکسلز کا کیمرا نصب ہوگا۔ یاد رہے کہ گلیکسی ایس فور میں تیرہ میگا پکسلز کا کیمرا نصب ہے۔ پروسیسر کے معاملے میں بھی یہ ایس فور سے کم تر ہے یعنی اس میں ڈوئل کور پروسیسر نصب ہے جبکہ ایس فور کوڈ کور پروسیسر استعمال کرتا ہے۔

Comments are closed.