گلیکسی نوٹ 7 سے بنایا گیا سام سنگ کا نیا فون "نوٹ فین ایڈیشن”

اس فون کو فی الحال صرف جنوبی کوریا میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا

سام سنگ اپنے بدنام زمانہ موبائل ہینڈسیٹ گلیکسی نوٹ 7 کو "سام سنگ گلیکسی نوٹ فین ایڈیشن(Note Fan Edition) ” کے نام سے فروخت کے لئے پیش کرنے جارہا ہے۔ اس اسمارٹ فون کے تمام حصے وہی ہیں جو کہ گلیکسی نوٹ 7 میں تھے۔ البتہ اس میں ان بیٹریوں کا استعمال نہیں کیا گیا ہے جن میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے تھے۔ فی الحال یہ فروخت صرف جنوبی کوریا میں شروع کی جارہی ہے۔

سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ Note FE بالکل محفوظ فون ہے کیونکہ اس میں نئی بیٹریاں استعمال کی گئی ہیں۔ اس فون کی قیمت جنوبی کوریا میں 699000 وان یا تقریباً 611 امریکی ڈالر ہوگی جو کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی قیمت سے 30 فیصد تک کم ہے۔ سام سنگ کا مزید کہنا تھا کہ وہ Note FE کے چار لاکھ سیٹ بیچے گا۔

گلیکسی نوٹ 7 کے اجراء کے دو ماہ بعد ہی سام سنگ کو پوری دنیا سے اسے واپس منگوانا پڑ گیا تھا کہ کیونکہ بیٹری میں خرابی کی وجہ سے گلیکسی نوٹ 7 میں آگ لگنے کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔ نوٹ فین ایڈیشن کو واپس منگوائے گئے اور فروخت نہ ہونے والے گلیکسی نوٹ 7 کے پارٹس سے بنایا گیا ہے۔ گلیکسی نوٹ سیون کی واپسی سے سام سنگ کو 5 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کمپنی کے مطابق جنوبی کوریا سے باہر اس فون کی فروخت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ
  1. Mustafa Kamal-usa says

    ماشاءاللہ تحریر و تصاویر کو خوب خوبصورتی سے ماہر آر ٹیسٹوں کی سپرویزن میں بنایا اور سجایا گیا ہے ۔ ہم سات سمندر پار کی باسی
    ** پاکستان کے بیٹے** اس بیوٹیفل آرٹیکل تحریر۔ اور پکچرز کی سجاوٹ پر جتنا بھی اپنے ملک کی سلامتی خوشحالی ترقی اور پرنٹ و انٹر نیٹ برقی سجاوٹ پر جتنا بھی فخر کریں کم ہی ہو گا ، اللہ نے ہمرے ملک پاکستان کو بناوٹ وسجاوٹ کرنے والے لو گوں کی کھیپ سے مالا مال کر دیا ہوا ہے اللہ اس ملک کو سنہری حروف سے لکھے جانے والے ملکوں میں نمبر ون کہلانے کی طاقت عطا فر ماۓ آمین ثم آمین ۔۔۔۔۔

Comments are closed.