ویب ڈاؤن لوڈر (وڈیوز/امیجز ڈاؤن لوڈر)

اس ٹول کی مدد سے آپ باآسانی تصاویر اور وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس میں ایک لائبریری موجود ہے جو آپ کے ڈاؤن لوڈ کیے گئے مواد کو منظم رکھتی ہے۔ یوٹیوب اور فیس بک سے یہ تصاویر اور وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ فلکر، فوٹو بکٹ، پکاسا ویب، ڈیوینٹ آرٹ اور گوگل سے بھی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کی سپورٹ اس میں موجود ہے۔
جب آپ کو فلکر یا فیس بک وغیرہ پر موجود ایک مکمل البم ڈاؤن لوڈ کرنی ہو تو ایک ایک کر کے تصویریں ڈاؤن لوڈ کرنے کی بجائے آپ اس سافٹ ویئر میں البم کاایڈریس کھولیں۔ یہ اس پیج پر موجود ساری تصویریں آپ کو پیش کر دے گا۔ آپ چاہیں تو مکمل البم ڈاؤن لوڈ کر لیں یا چاہیں تو صرف تصویریں منتخب کریں یہ سب تصویریں خودکار طریقے سے ڈاؤن لوڈ کر لے گا۔ اسی طرح یہ وڈیوز بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کی سپورٹ کا حامل ہے۔
دستیابی: گھریلو صارفین کے لیے مفت (اشتہارات کے ساتھ)
فائل سائز: 4.3MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون

ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ پر مکمل تفصیل ضرور پڑھ لیں:

http://www.saleensoftware.com/WebDownloader

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ڈاؤن لوڈ کریں

اسے ڈاؤن لوڈ کریں گے تو زپ فائل ہو گی جس پر پاس ورڈ لگا ہو گا۔ اس کا پاس ورڈ 1234 نوٹ کر لیں۔

 

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ دسمبر 2013 میں شائع ہوئی)

ایک تبصرہ
  1. Ali Haider Saleem says

    bad experience of using this software.

Comments are closed.