روس میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد
روس نے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این) اور دیگر انٹرنیٹ پراکسی سروسز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔
روس میں انٹرنیٹ آزادی کے حوالے سے تازہ ترین قانون سازی کو یہ کہہ کر کی گئي ہے کہ یہ پابندی شدت پسندانہ مواد کو پھیلنے کے روکنے کے لیے لگائی گئی ہے ۔ صدر ولادیمر پوتن نے اس قانون پر جولائی میں دستخط کیے تھے جو انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو وہ ویب سائٹس بند کرنے کرنے کا پابند کرتا ہے جو وی پی این سروسز دیتی ہیں ۔
کئی روسی وی پی اینز کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ملک سے باہر سرورز پر راؤٹنگ کنکشن کے ذریعے بلاک شدہ مواد تک رسائی حاصل کریں ۔
روسی حکومت حالیہ چند سالوں سے انٹرنیٹ آزادی پر قدغن لگا رہی ہے اور خواہش رکھتی ہے کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو روسی سروسز پر نجی ڈیٹا جمع کرنے پر مجبور کیا جائے ۔
Comments are closed.