اُڑتے ڈرون کے بعد اب غوطہ خور ڈرون

اڑتے ہوئے ڈرون تو آپ نے کئی دیکھے ہوں گے مگر اب غوطہ خور ڈرون بھی منظرِ عام پر آگئے، یہ ڈرون چائنا کی "روبو سی” کمپنی نے تیار کیا ہے جسے بیکی "Biki” کا نام دیا گیا ہے، مچھلی کی شکل کا یہ ڈرون پانی میں 200 میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگا سکتا ہے اور ایک چارج پر 90 سے 120 منٹ تک کام کر سکتا ہے۔

اسے بنانے والے چینی انجنیئروں کے مطابق یہ غوطہ خور مچھلی روبوٹ چارج ختم ہونے سے پہلے ہی چھوڑے جانے کے مقام پر خود ہی واپس آجاتا ہے اور اپنی اصل لوکیشن سمارٹ فون پر بھیجتا رہتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس میں نصب یو ایچ ڈی 4K کیمرا 120 منٹ تک کی ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آج ہی اس فش ڈرون کو عوامی فروخ کے لیے لانچ کیا گیا ہے اور اس کی ریٹیل قیمت 1,024 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ چینی فش روبوٹ گزشتہ جنوری امریکی شہر لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس میں پیش کئے گئے سمندری ڈرون PowerRay سے مشابہت رکھتا ہے۔

Comments are closed.