اپنے پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کروائیں

پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے کافی عرصے سے کام جاری ہے جو کہ ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچا تاہم پاسپورٹ کی تجدید یعنی ری نیو کرانے کے لیے آن لائن سروس ضرور متعارف کرا دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اس کے ذریعے صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی کہ وہ باآسانی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کراسکیں لیکن اب یہ سروس تمام شہیروں کے لیے فراہم کر دی گئی ہے۔

پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کا نظام نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے اشتراک سے فراہم کیا گیا ہے۔

اگر آپ کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے یا ختم ہونے میں سات ماہ باقی ہیں تو آپ اس سروس کو استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ آن لائن ہی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے بعد آپ کا نیا پاسپورٹ آپ کے پتے پر ارسال کر دیا جائے گا۔

درکار دستاویزات

پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کے لیے درکار دستاویزات کی تفصیل درج ذیل ربط پر ملاحظہ کریں۔

دستاویزات
انگلیوں کے نشانات
تصاویر

دستاویزات کی تیاری کے بعد انھیں بھیجنے کے لیے اسکین کرنا ہو گا اس لیے آپ کے پاس اسکینر کی سہولت موجود ہونا چاہیے۔

پاسپورٹ کی تجدید کی فیس ادا کرنے کے لیے آپ کے پاس کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ موجود ہونا چاہیے۔

آن لائن اپلائی کریں

پاسپورٹ کی تجدید کی آن لائن درخواست دینے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:

http://onlinemrp.dgip.gov.pk

ربط پر جانے کے بعد ’’گیٹ اسٹارٹڈ‘‘ پر کلک کر کے اس عمل کا آغاز کریں۔
دیے گئے فارم کو بالکل درست طریقے سے بھرنے کے بعد درخواست بھیج دیں۔

اندازے کے مطابق اس عمل میں آپ کو پندرہ سے سولہ منٹس کا وقت درکار ہو گا یعنی آپ باآسانی گھر بیٹھے چند منٹوں میں یہ درخواست بھیج سکتے ہیں۔

نیا پاسپورٹ ملنے کا دورانیہ

نیا پاسپورٹ کب موصول ہو گا اس کا انحصار درخواست پر ہے تاہم نادرا کے مطابق عام پاسپورٹ دس دن میں جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی درخواست پر چار دن میں نیا پاسپورٹ فراہم کر دیا جائے گا۔

فیس کی تفصیلات

پاسپورٹ کی تجدید کے لیے آپ کو کتنی فیس ادا کرنا ہو گی اس کی تفصیل یہاں جانیں:

فیس کی تفصیلات

یہ بات یاد رکھیں کہ یہ نظام فی الحال بالکل ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اس میں خامیاں ہو سکتی ہیں تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ اسے مکمل فعال بنا کر جلد عوام کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

3 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    Good if this is work properly and 100%

  2. Aaiqa Muhammad Shami says

    Asalam-o-Alekum,

    Ye Nahi kehol raha he ro ye deraha he,

    Forbidden

    You don’t have permission to access / on this server.

  3. Shafqat Ur Rahman Mughal says

    دیے گئے لنک میرے پاس نہیں کھل رہے۔

Comments are closed.