اینڈروئیڈ میں ریموٹلی فائلز ڈاؤن لوڈ کریں

انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے ہوئے اگر آپ کو فون کے لیے کوئی دلچسپ چیز ملتی ہے تو اسے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ وہ لنک فون میں کاپی کرتے ہیں، یا فائل کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے فون میں منتقل کر تے ہیں یا لنک خود کو ای میل کر کے پھر ای میل فون پر کھول کر وہ فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں… یہ تو ایک جھنجٹ والا معاملہ ہے۔ اس کے علاوہ اگر فون فی الحال دسترس سے دور ہو یا اس پر وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ نہ چل رہا ہو تب تو اور بھی مسئلہ بن جاتا ہے۔ اس ساری صورت حال سے نمٹنے کا بہترین حل Downiton.mobi کی صورت میں موجود ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر جائیں اور اکاؤنٹ بنا لیں۔ اینڈروئیڈ میں اس کی ایپلی کیشن درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کریں

ڈاؤن اٹ آن موبائل

ایپلی کیشن چلا کر جو اکاؤنٹ بنایا ہے اس سے لاگ اِن ہو جائیں۔ اب فون میں کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن ہو جائیں۔ آپ نے جس فون میں ایپلی کیشن انسٹال کی ہو گی وہ فون یہاں موجود ہو گا۔ لنک پیسٹ کر کے فون منتخب کریں اور ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ فون کو جیسے ہی انٹرنیٹ دستیاب ہو گا یہ فائل اس میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔

 

 

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ دسمبر 2013 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.