ریموٹ کنٹرول کا خاتمہ؟ ہاتھ کے اشاروں سے ٹی وی کے چینل ہوسکیں گے تبدیل

ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں آپ کو ایسے ٹی وی دیکھنے کو ملیں جن میں ریموٹ کنٹرول موجود ہی نہیں اور انہیں کنٹرول کرنے کے لیے ہاتھ کے اشارے ہی کافی ہوں۔ 2002ء میں ریلیز کی جانے والی ٹام کروز کی معروف سائنس فکشن فلم Minority Report میں بھی ایسی ہی ایک ٹیکنالوجی دکھائی گئی تھی جو اب حقیقت کا روپ دھار رہی ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ اداکار ٹام کروز اپنے ہاتھوں اور بازوں کے اشاروں سے اسکرین کو قابو کرسکتا ہے۔

لان کاسٹر یونی ورسٹی برطانیہ کے کمپیوٹر سائنس دانوں نے Matchpoint System نامی نئی ٹیکنالوجی تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایک ویب کیمرے کی مدد سے کام کرتی ہے جو ٹی وی کے اوپر نصب کیا جاتا ہے۔ ویب کیمرا اپنے سامنے بیٹھے شخص کی حرکات پر نظر رکھتا ہے اور ہر حرکت سافٹ ویئر کو ارسال کرتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر ہی وہ کمال کی چیز ہے جو ان حرکات کو سمجھ کر عمل کرتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کو جسم کے کسی مخصوص حصے کی حرکت پر نظر رکھنے کے لیے تیار نہیں کیا گیا۔ یعنی ضروری نہیں کہ آپ صرف ہاتھ سے ہی اشارہ کریں، آپ سر کے اشارے سے بھی کمانڈ دے سکتے ہیں۔ بلکہ اگر آپ نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑ رکھا ہے یا پانی کی بوتل تو اسے بھی میز پر رکھنے کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں پکڑے ہی رکھیں اور ٹی وی کی جانب دیکھ کر اشارہ کردیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس ٹیکنالوجی کو تشکیل دینے والے محققین کا کہنا ہے کہ اس کے سافٹ ویئر کو ٹریننگ کی ضرورت ہے نہ صارفین کو اشارے سیکھنے ۔ اس ٹیکنالوجی کا انحصار spontaneous spatial coupling نامی تکنیک پر ہے۔ جو کسی جسم کی حرکت کو پہچاننے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

Comments are closed.