جی میل پر نئی ای میل کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کریں
جی میل آج بھی نہ صرف رابطوں کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ پروفیشنلز کی اولین پسند بھی ہے۔ اپنے کاروباری معاملات میں رابطوں کے لیے جی میل کو استعمال کرتے ہوئے ہر وقت اپنی ای میلز سے باخبر رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ویسے تو فون کے ہوتے ہوئے اب ای میلز دیکھنا کوئی مشکل کام نہیں رہا، لیکن کسی ایسی جگہ جہاں آپ کو انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو، تازہ ای میل پر اگر ایس ایم ایس مل جائے تو کیسا رہے گا؟
ویسے حیرت کی بات ہے کہ جی میل جیسی شاندار ای میل نے نئی ای میل کا نوٹی فیکیشن بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کرنے کی کوئی سروس تاحال شروع نہیں کی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں ایک ٹپ جس کے ذریعے آپ یہ خامی پوری کر سکتے ہیں۔اس کام کے لیے گوگل اسپریڈ شیٹ اور گوگل کیلنڈر میں ایک اسکرپٹ کو استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ایس الرٹ سسٹم بنایا جا سکتا ہے۔ جس کی بدولت ہر نئی آنے والی ای میل کا نوٹی فیکیشن کو آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس وہ بھی بالکل مفت مل جائے گا۔
ویسے تو تھرڈ پارٹی سروسز کو استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ایس گیٹ وے بنا کر اپنی ای میلز کو فارورڈ کرتے ہوئے بھی ایس ایم ایس الرٹ حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم ایک تو یہ مفت نہیں ہو گا اور دوسرا آپ کی پرائیویسی کے لیے شدید خطرہ بھی ہے۔ جبکہ ہمارے بتائے گئے طریقے کو استعمال کرتے ہوئے آپ ہر نئی ای میل پر ایس ایم ایس الرٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں جس میں درج ذیل معلومات موجود ہو گی:
٭…ای میل کا سبجیکٹ
٭…ای میل بھیجنے والے کا نام اور ای میل ایڈریس
٭…ای میل موصول ہونے کا وقت
آئیے اس کام کا آغاز کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ دیکھنے میں تھوڑا سا پیچیدہ لگے گا لیکن اگر آپ نے ہماری ہدایات پر لفظ بہ لفظ عمل کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
-1 گوگل کیلنڈر سیٹ اپ سے مفت ایس ایم ایس ریمائنڈر بنانا
سب سے پہلے گوگل کیلنڈر میں لاگ ان ہو جائیں:
https://www.google.com/calendar
اوپری دائیں کونے میں موجود گیئر بٹن پر کلک کرتے ہوئے ’’سیٹنگز‘‘ پر کلک کریں۔ (تصویر:1)
سیٹنگز کا پیچ کھل جائے تو یہاں موجود Mobile Setup کے ٹیب پر کلک کریں۔ (تصویر:2)
یہاں فون کا اسٹیٹس دیکھیں۔ اگر آپ کا موبائل نمبر یہاں شامل نہیں ہے تو آپ کو اپنا موبائل نمبر ویری فائی کروانا ہو گا۔
ملک کے سامنے دیکھیں کہ درست ملک منتخب ہے جیسے کہ پاکستان۔
فون نمبر کے سامنے اپنا موبائل فون نمبر ٹائپ کریں۔ اگر کنٹری کوڈ نہ بھی لکھیں تو بھی ویری فکیشن کوڈ موصول ہو جاتا ہے۔ نمبر لکھنے کے بعد سامنے موجود Send Verification Code کے بٹن پر کلک کریں۔
چند ہی لمحوں میں آپ کو فون پر ایک کوڈ موصول ہو جائے گا۔
ویری فکیشن کوڈ کے سامنے موجود باکس میں وہ کوڈ ٹائپ کریں اور سامنے موجود Finish Setup کے بٹن پر کلک کر دیں۔
یہ کام مکمل کرنے کے بعد نیچے موجود Save کے بٹن پر کلک کریں۔
یہ کرتے ہی آپ کو خود بخود Reminders and Notifications کے پیج پر منتقل کر دیا جائے گا۔
ایونٹ ریمائنڈرز کے سامنے موجود ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے SMS منتخب کریں اور اس کے آگے موجود ٹائم کو بھی کم کر کے 3 منٹ کر دیں۔(تصویر:3)
اس کے بعد Save کے بٹن پر کلک کر دیں۔
لیجیے آپ کا گوگل کیلنڈر فون نوٹی فیکیشنز کے لیے کنفیگر ہو چکا ہے۔
-2 جی میل کنفگریشن اور فلٹربنانا
اپنا جی میل اکاؤنٹ لاگ اِن کریں اور اسی طرح گیئر بٹن پر کلک کرتے ہوئے سیٹنگز میں آجائیں۔
Lables میں جائیں اور ایک نیا لیبل sendsms کے نام سے بنا دیں۔
تمام نئی آنے والی ای میلز کا ایس ایم ایس الرٹ حاصل کرنے کے لیے ایک فلٹر بھی بنانا ہو گا۔
نیا فلٹر بنائیں۔ اس میں Has the words فیلڈ میں is:inbox ٹائپ کریں۔(تصویر:4)
جبکہ سوشل اور پروموشن ای میلز سے بچنے کے لیے Doesn’t have کی فیلڈ میں تصویر کے مطابق یا ذیل میں دیا گیا ٹیکسٹ ٹائپ کرنے کے بعد نیچے موجود Continue پر کلک کر دیں۔
category:social, category:promotions
فلٹر بنانے کے اگلے مرحلے پر Apply the label میں سے sendsms لیبل منتخب کرتے ہوئے Create filter پر کلک کر دیں۔
-3 گوگل اسپریڈ شیٹ کنفگریشن اور اسکرپٹ شامل کرنا
درج ذیل ربط سے گوگل اسپریڈ شیٹ میں لاگ ان ہو جائیں:
https://docs.google.com/spreadsheets
نئی اسپریڈ شیٹ بنائیں۔
اسپریڈ شیٹ کھل جائے تو ٹولز مینو سے Script Editor کے آپشن پر کلک کریں۔(تصویر:5)
اسکرپٹ ایڈیٹر کھل جائے تو اس میں موجود کوڈ کو ڈیلیٹ کر دیں اور درج ذیل ربط پر موجود تمام کوڈ کاپی کر کے اس میں پیسٹ کر دیں:
کوڈ ملاحظہ کریں
اسکرپٹ ایڈیٹر میں Resources پر کلک کریں۔ کھلنے والے مینو سے Current project’s triggers پر کلک کریں۔(تصویر:6)
یہاں Add a new trigger پر کلک کریں اور نئے ٹریگر کی درج ذیل سیٹنگز رکھیں:
رن میں لکھیں sendsms۔
اور آگے درج ذیل سیٹنگز منتخب کریں: (تصویر:7)
Time Driven >> Minutes Timer >> Every Minute
اس کے بعد Save کے بٹن پر کلک کر دیں۔
ہو سکتا ہے یہاں جی میل کی جانب سے ایک الرٹ دکھایا جائے کہ یہ اسکرپٹ آپ کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنا چاہتاہے، اسے یہ اجازت دینے کے لیے Continue کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے Save کر دیں۔
اسکرپٹ ایڈیٹر پر آئیں اور اسے Save کرنے کے لیے فلاپی کے آئی کن پر کلک کردیں۔(تصویر:8)
اب واپس گوگل اسپریڈ شیٹ پر آئیں تو یہاں اوپر مینوز میں Gmail Sms Alerts کا مینو بھی آچکا ہو گا۔ اگر آپ کے پاس یہ نظر نہ آئے تو اسپریڈ شیٹ کو ایک دفعہ ری فریش کر لیں۔
Gmail Sms Alerts پر کلک کرکے Authorize پر کلک کریں۔(تصویر:9) اور اس کام کو مکمل کرنے کے لیے OK پر کلک کر دیں۔
ہو سکتا ہے یہاں بھی گوگل کی جانب سے الرٹ دکھایا جائے۔ اسے بھی اوکے کر دیں۔ لیجیے کام مکمل ہو چکا ہے۔ اگر آپ نے تمام تر کنفگریشن بالکل درست کی ہے تو اپنے جی میل اکاؤنٹ پر کسی دوسرے اکاؤنٹ سے ایک ای میل بھیجیں اور انتظار کریں۔ چند ہی منٹوں میں اس ای میل کا نوٹی فکیشن آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس آپ کے فون پر موصول ہو جائے گا۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2014 میں شائع ہوئی)
Beautiful Nice tricks
Superb dear
I have followed all steps accurately but not worked for me, any way many thanks for sharing
Thank you
Worked…………..100%
wow…great bro…worked perfectly.
Nice Sharing.
Nice , Thanks
i am trying but there is no option for "mobile setup” in calendar settings, ??
Dear Concern
I have no option of mobile setup.
how to enable.
Samiullah
i am trying but there is no option for "mobile setup” in calendar settings, ??