زونگ کے لئے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے سیلولر نیٹ ورک کا ایوارڈ
زونگ کے نام سے مقبولِ عام چائنا موبائل پاکستان کو راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI)کی جانب سے منعقد ہونے والی 26ویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب میں 2013ء کے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے سیلولر نیٹ ورک کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان کے صدر جناب ممنون حسین تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
چائنا موبائل دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام آپریٹر ہے جس نے پاکستان میں زونگ کے نام سے 2008ء میں اپنے کام کا آغاز کیا۔ پانچ سال کے مختصر عرصے میں زونگ نے پاکستان میں اپنے قدم مضبوطی سے جما لئے ہیں اور زونگ کا مارکیٹ شیئر قابل ذکر حد تک بڑھ چکا ہے۔ صارفین کے لیے خدمات کی فراہمی کے لحاظ سے سب سے آگے ہونے کے بعد زونگ نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اب ملک کی دوسری وسیع ترین کوریج پیش کر رہا ہے۔ گذشتہ سال بھی زونگ کو RCCI کی جانب سے سب سے زیادہ ترقی کرنے والی ٹیلی کام کمپنی کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اچیومنٹ ایوارڈز کی سالانہ تقریب RCCI کی جانب سے ہر سال کاروباری حلقے کے اراکین کی کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔ اس موقِع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے زونگ کے سی ای او جناب فان یون جن Fan Yun Jun نے کہا RCCIجیسے مستند ادارے سے لگا تار دوسری بار ایک اور شاندار ایوارڈ حاصل کرنا زونگ پاکستان کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔
Comments are closed.