اسمارٹ فون ایپلی کیشن کی مدد سے قرآن حفظ کریں

play.google.com

آج کل سیکھنے سکھانے کا ہر کام ہم فون سے کرنے کے عادی ہیں کیونکہ تقریباً ہر حوالے سے ایپلی کیشنز مفت دستیاب ہیں۔ اگر آپ قرآن پاک کو حفظ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا اپنے بچوں کو اسمارٹ فون کے ذریعے حفظ قرآن کی تعلیم دینا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے پاکستانی نوجوان بلال میمن کی ایپلی کیشن دستیاب ہے۔

بلال میمن خود بھی حافظ قرآن ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بلال ایک ایپ ڈیویلپر بھی ہیں اور آج کل امریکہ میں مقیم ہیں۔ بلال نے قرآن پاک گیارہ سال کی عمر میں حفظ کیا تھا۔ دنیاوی امور اور تعلیم کی مصروفیات میں انھیں اندازا ہوا کہ ان کا حفظ کمزور ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنی دوسروں کی مدد کے لیے قدم اُٹھایا۔

Bilam-memon

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ان کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن قرآن کمپینئین "Quran Companion” حفظ قرآن سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔ کیونکہ اس میں روایتی انداز کے ساتھ ساتھ بہت ہی دلچسپ انداز اختیار کیا گیا ہے۔ خصوصاً بچوں کے لیے یہ ایپلی کیشن بہت ہی سہل ہے جو کھیل ہی کھیل میں کئی آیات یاد کرا دیتی ہے۔

گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہے تاہم اس کے آئی او ایس ورژن پر بھی کام جاری ہے۔

مزید تفصیل کے لیے ان کی ویب سائٹ  ملاحظہ کریں:

Comments are closed.