کمپیوٹر سے آئی فون کو دو گنا تیزی سے چارج کریں

ہر اسمارٹ فون کے ساتھ اس کی مطابقت کا چارجر دیا جاتا ہے۔ مثلاً اگر آپ کے پاس چار انچ اسکرین کا حامل اسمارٹ فون موجود ہے تو اس کے ساتھ آپ کو 500mAh کا چارج ملا ہو گا۔ اسی طرح پانچ انچ والے اسمارٹ فون کے ساتھ 1000mAh کا چارجر دیا جاتا ہے اور پھر مزید بڑی اسکرین سائز والے اسمارٹ فونز کے ساتھ اس سے زیادہ کرنٹ فراہم کرنے والے چارجر دیے جاتے ہیں۔

چارجر اپنی طاقت کے مطابق کرنٹ کو فون کی بیٹری میں منتقل کرتے ہیں۔ جتنی زیادہ اُن کی طاقت ہوتی ہے اتنی جلدی وہ بیٹری کو چارج کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

چارجر کو چونکہ مقصد ہی فون کو چارج کرنا ہوتا ہے اس لیے وہ اپنی بھرپور طاقت سے فون کو چارج کرتے ہیں لیکن اگر آپ یو ایس بی کیبل کے ذریعے فون چارج کر رہے ہوں تو یہ معاملہ کافی سست رفتار ہوتا ہے۔

چونکہ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ اس کام کے لیے نہیں ہوتے کہ ان سے فون چارج ہو سکے اس لیے وہ حد 1000mAh کا کرنٹ فراہم کر سکتے ہیں۔ البتہ کچھ لیپ ٹاپس میں خاص طور پر تیز کرنٹ فراہم کرنے والی یو ایس بی پورٹ موجود ہوتی ہے لیکن یہ سب کے ساتھ نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ جب آپ پی سی سے فون چارج کر رہے ہوں تو یہ عمل انتہائی سست روی کا شکار ہوتا ہے۔

اے آئی چارجر

اگر آپ اسے بہتر بنانا چاہتے ہیں بلکہ اسے اس کی اصل رفتار پر لانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو معروف کمپنی اسس (Asus) کا پروگرام ’’اے آئی چارجر‘‘ (Ai Charger) درکار ہو گا۔

ASUS Ai Charger-1

یہ پروگرام فی الحال صرف آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ کے ساتھ کام کرتا ہے یعنی اینڈروئیڈ صارفین اس سہولت سے محروم ہیں۔

یہ پروگرام ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کے ذریعے آئی فون کو چارج کرتے ہوئے 50 فیصد وقت بچاتا ہے یعنی پہلے سے آدھے وقت میں 100 فیصد بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ درج ذیل ربط سے مفت ڈاؤن لوڈ کریں:

ai_charger

 

Comments are closed.