اپنے پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی رفتار دُگنی کریں صرف 99 روپے میں
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن یعنی پی ٹی سی ایل ملک کی سب سے بڑی انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اکثر نئی پروموشنز سامنے آتی رہتی ہیں۔ نئے سال کی خوشی میں پی ٹی سی ایل نے اپنے براڈبینڈ صارفین کو ’’ڈبل اپ آفر‘‘ پیش کی ہے۔
اس آفر کو استعمال کرتے ہوئے 1Mbps اور 2Mbps انٹرنیٹ کنکشنز استعمال کرنے والے اپنے انٹرنیٹ کی رفتار کر دُگنا کر سکتے ہیں۔ یعنی 1Mbps کنکشن کو 2Mbps اور اسی طرح 2Mbps کو 4Mbps پر اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے وہ بھی صرف 99 روپے کی اضافی فیس کے ساتھ۔
یاد رہے کہ یہ آفر 31 مارچ تک برقرار رہے گی۔ اس تاریخ تک یہ صارفین صرف 99 روپے کی اضافی ادائیگی کے ساتھ انٹرنیٹ کی دُگنی رفتار حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد یعنی یکم اپریل سے موجودہ پیکیج کے اعتبار سے فیس ادا کرنا ہو گی۔ یعنی اگر پیکیج کو واپس پرانی رفتار پر منتقل نہ کروایا گیا تو جو پیکیج آپ کے پاس موجود ہو گا اسی کے اعتبار سے فیس ادا کرنا ہو گی۔
اس آفر کو استعمال کرنے کے لیے پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔
یہ پاکستان کی سب سے بیکار انٹرنیٹ سروس ہے. یہ گاھے بگاہے صارفین کو الو بناتی رہتی ہے. میری ایڈمن سے درخواست ہے کہ اس سائٹ کو سائٹ ہی رہنے دے بیکار سروسز کی پزیرآیی مت کریں.
ایک تبصرہ کیا تھا وہ بھی اپ سے برداشت نہیں ہوا .اور ایڈمن صاحب نے اجازت ہی نہیں دی