غیرضروری اور ناپسندیدہ کالز و پیغامات سے جان چھڑائیں

موبائل فون کے عام ہونے سے رابطوں میں بہت ہی آسانی پیدا ہو چکی ہے، اب کوئی دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ہو چند سیکنڈز میں اس سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت نے اس کے ساتھ ساتھ کچھ مشکل بھی پیدا کر دی ہے اب دن بھر ہمیں اتنے کام کے ایس ایم ایس اور کالز موصول نہیں ہوتیں جتنی کے فضول۔ خاص طور پر دوسروں کو تنگ کرنے کے شوقین افراد مس کالز دے دے کر اور بار بار غیر ضروری باتیں کر کے بہت وقت برباد کرتے ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہر طرح کی غیر ضروری کالز اور ایس ایم ایس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں گوگل پلے اسٹور سے ’’کال بلاکر‘‘ (Call Blocker) ایپلی کیشن بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ ایپلی کیشن NQ Mobile Security کمپنی نے تیار کی ہے اور پلے اسٹور سے آپ Call Blocker Free – Blacklist لکھ کر اسے تلاش کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ ایپلی کیشن استعمال میں انتہائی آسان اور فوائد میں انتہائی لاجواب ہے۔ اس کی موجودگی میں آپ ہر طرح کی غیر ضروری اور ناپسندیدہ کالز و ایس ایم ایس سے باآسانی جان چھڑا سکتے ہیں۔

اس میں نمبرز کو بلیک لسٹ کرنے کے علاوہ وائٹ لسٹ کرنے کا فیچر بھی موجود ہے مثلاً اگر کسی وقت آپ صرف مخصوص نمبرز سے رابطے میں رہنا چاہتے ہیں تو وائٹ لسٹ میں موجود نمبرز ہی آپ سے رابطہ کر پائیں گے۔ اس کے علاوہ صرف اپنے کانٹیکس کی بھی کالز وصول کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ جو بھی نمبر آپ کو کال کرنے کی کوشش کرے گا آپ کا نمبر نہیں ملے گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ جو نمبرز آپ کو کال کرنے کی کوشش کریں اُن کا آپ سے رابطہ تو نہیں ہو پائے گا لیکن یہ ایپلی کیشن اُس نمبر کو ضرور نوٹ کر لے گی تاکہ آپ جان سکیں کہ کس کس نے آپ کو کال کرنے کی کوشش کی۔ یہ ایک انتہائی مفید ایپلی کیشن ہے جو آپ کے فون میں ضرور موجود ہونی چاہیے:
en.nq.com/callblocker

Comments are closed.