آنکھوں کو اسکرین کے مضر اثرات سے باآسانی بچائیں
حد سے زیادہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی نیند بہت متاثر ہو جاتی ہے
حد سے زیادہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی نیند بہت متاثر ہو جاتی ہے۔ نیند کے علاوہ بھی اسکرین کو سارا دن دیکھتے رہنا صحت کے لیے مضر ہے۔ یوں سمجھیں کہ اسکرین کو دیکھنا ایسے ہی ہے جیسے سورج کو دیکھنا، دن میں تو یہ بات برداشت کی جا سکتی ہے لیکن رات کے دس گیارہ بجے یا پھر صبح کے تین بجے سورج دیکھنا کوئی اچھی بات نہیں۔
فلکس
اگر آپ سارا کام کمپیوٹر پر انجام دیتے ہیں اور اگر وقت کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنا آپ کی مجبوری ہے تو ’’فلکس‘‘ نامی چھوٹی سی یوٹیلیٹی ضرور استعمال کریں۔ اس علاوہ ہم رات دن اسمارٹ فون کی اسکرین پر آنکھیں جمائے رکھتے ہیں یہ عمل خاص طور پر بچوں کے لیے انتہائی نقصان دن ہے۔ اگر آپ اپنی اور اپنے خاندان کی آنکھوں کو اسکرین کی روشنی سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے فلکس ایپلی کیشن کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پر انسٹال کر سکتے ہیں۔
اسے کنفیگر کرنے کی بھی ضرورت نہیں، بس انسٹال کر کے چلائیں یہ اپنا کام شروع کر دے گی۔ دراصل یہ یوٹیلیٹی آپ کے ٹائم کے مطابق مونیٹر کی روشنی اور رنگ بدلتی رہتی ہے۔ اگر آپ صبح کے نو بجے کمپیوٹر استعمال کریں گے تو یہ بالکل روشن اور رنگدار دکھائے گی، کیونکہ اس وقت آپ تازہ دم ہوتے ہیں اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ اسکرین کی روشنی اور رنگوں کو کم کرتی جاتی ہے۔ اگر آپ رات کے پچھلے پہر کمپیوٹر استعمال کر رہے ہوں گے تو یہ اسی حساب سے اسکرین کی روشنی کچھ مدھم رکھے گی۔
اس حوالے سے یہ پروگرام بہت ہی مشہور اور مفید ہے۔ اگر آپ گرافکس ڈیزائنر ہیں اور اس سے آپ کا کام متاثر ہو رہا ہو تو اسے وقتی طور پر غیرفعال بھی کیا جا سکتا ہے۔
justgetflux.com
فلکس اینڈروئیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
ٹوائے لائٹ
فلکس اس حوالے سے سب سے مقبول ایپلی کیشن ہے لیکن اس کے لیے آپ کے فون کا روٹ ہونا ضروری ہے لیکن اگر آپ کا فون روٹ شدہ نہیں ہے تو آپ ٹوائے لائٹ ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ بھی انتہائی لاجواب اور مقبول ہے:
لائٹ بلب
اسی طرح کمپیوٹر اسکرین سے آنکھوں کی حفاظت کے لیے ’’لائٹ بلب‘‘ (LightBulb) بھی بہت مفید ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بلب آنکھوں کے لیے کیسے مفید ہو سکتا ہے، بلکہ اس کی تیز اور پیلی روشنی تو آنکھوں کے لیے انتہائی نقصان دِہ ہوتی ہے؟ دراصل ہم اُس لائٹ بلب کی بات نہیں کر رہے بلکہ یہ ایک نیا پروگرام ہے جو ’’لائٹ بلب‘‘ کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔
لائٹ بلب بھی وقت کے حساب سے کمپیوٹر اسکرین کی روشنی کو منظم رکھتا ہے، یعنی روشنی مناسب ہو یہ خود بخود سیٹ کرتا ہے۔ اگر آپ اسے اپنی ضرورت کے تحت کنفیگر کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے، اس کے لیے آپ ٹاسک بار میں دکھائی دینے والے اس کے بلب جیسے آئی کن کے ذریعے اسے کھول کر اس میں کئی مفید آپشنز دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام بھی بالکل مفت دستیاب ہے:
lightbulbfree
نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 126 میں شائع ہوئی تھی۔
اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔
Comments are closed.