ریموٹ کنٹرول کاغذی جہاز "پاور اپ ڈارٹ”

ٹیکنالوجی ہماری روز مرہ کی زندگی میں داخل ہوتے ہوتے بالآخر ان کاغذی جہازوں تک بھی پہنچ گئی ہے جنہیں ہم بچپن میں اڑایا کرتے تھے۔

پاور اپ ڈارٹ "POWERUP DART” ایک کاغذی جہاز ہے جو واقعی اُڑ سکتا ہے، آپ اسے اپنے سمارٹ فون سے 60 میٹر کے فاصلے تک کنٹرول کر سکتے ہیں، سمارٹ فونز کے لیے اس کا مخصوص ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

اس کاغذی جہاز کا مجموعی وزن محض 11.5 گرام ہے اور یہ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ سکتا ہے، اس کا مجموعی چارجنگ کا وقت 25 منٹ ہے جس کے بعد یہ 10 منٹ تک بلا تکان پرواز کر سکتا ہے۔

اس کے مخصوص ایپ کے ذریعے آپ اس سے کئی فضائی کرتب بھی کروائے جا سکتے ہیں، جہاز پیشگی آرڈر کے تحت کک سٹارٹر پر محض 29 ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ شپنگ دسمبر تک متوقع ہے۔

Comments are closed.