ایپل آئی فون 6 جیسی خصوصیات، لیکن قیمت آدھی وَن پلس 2

اگر آپ کی جیب ایپل آئی فون 6 یا سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون خریدنے کی اجازت نہیں دیتی تو بے فکر رہیں، ون پلس 2 سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 ایج یا ایپل کے آئی فون 6 کا بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ہائی ریزولوشن اسکرین، انتہائی طاقت ور کیمرہ اور فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ ون پلس 2 کی قیمت ایپل آئی فون 6 کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہے۔چینی اسٹارٹ اپ کی طرف سے پیش کیا جانے والا 5.5انچ ڈسپلے کا اسمارٹ فون ون پلس 2 کمپنی کے پچھلے سال متعارف کرائے گئے ون پلس ون کا جانشین ہے، مگر ون پلس 2 کو فی الحال براہ راست بازار سے خریدنے کی بجائے صرف دعوت نامے کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔

https://oneplus.net/2

oneplus-2-specs

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ون پلس 2 اسمارٹ فون برطانیہ میں 239 پاؤنڈ اور امریکا میں 329ڈالر میں دستیاب ہوگا تاہم 64 جی بی ورژن برطانیہ میں 289 پاؤنڈ اور امریکا میں 389 ڈالر میں دستیاب ہے۔ اسے ویب سائٹ کی مدد سے خریدا جا سکتا ہے۔ تیاری کے عمل میں تاخیر کے باعث امریکا اور کینیڈا میں اسمارٹ فون کی صارفین کو روانگی تین ہفتوں کے بعد شروع ہوگی۔سستا ماڈل اس سال کے آخر تک لانچ کر دیا جائے گا۔

oneplus-2-qhd-display
ون پلس 2 میں اینڈروئیڈ لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم نصب ہوگا۔اس کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ جبکہ ریزولوشن 1080p ہے اور اس کی اسکرین کو سورج کی روشنی میں 178 ڈگری پر بھی بالکل صاف دیکھا جا سکے گا۔ اس اسمارٹ فون میں موجودہ دور کا بہترین چپ سیٹ یعنی کوالکوم سنیپ ڈریگن 810 لگایا گیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون 16 گیگا بائٹس اسٹوریج، 3 جی بی ریم اور 64 گیگا بائٹس اسٹوریج اور 4 جی بی ریم ماڈل میں دستیاب ہوگا۔ اس کا ایک اور بہترین فیچر کیمرہ ہے جو 13 میگا پکسل کا ہے۔ اس کی دیگر خصوصیات میں امیج اسٹیبلائزیشن، لیزر فوکس سسٹم اور ڈوئل ٹون فلیش ہے۔ ون پلس 2 میں سیلفی لینے کے لیے سامنے 5 میگا پکسل کا کیمرہ لگا ہے۔اس کے برعکس آئی فون 6 کا پشت پر نصب کیمرہ 8 میگا پکسل ، سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج کا 16 میگا پکسل اور ایچ ٹی سی کے فلیگ شپ میں 20 میگا پکسل کا کیمرہ لگا ہے۔ آئی فون 6 کی طرح ون پلس 2 کے صارفین بھی فنگر پرنٹ سینسر کی مدد سے صرف نصف سیکنڈ میں اپنے اسمارٹ فون کو لاک اور اَن لاک کر سکیں گے۔ فنگر پرنٹ سینسر کےہوتے ہوئے صارفین کو پاس ورڈ یاد کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

oneplus-2_price_specifications

 

آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے ون پلس نے ایندروئیڈ میں تبدیلیاں کرکے اپنی نئی skin بنائی ہے۔ اسے آکسیجن او ایس (OxygenOS) کا نام دیا گیا ہے۔ اس آپریٹنگ سسٹم میں صارفین اپنی حرکات کی بدولت بھی اسمارٹ فون کے فیچرز استعمال کر سکیں گے، جیسے اسکرین پر ٹیپ کرنے سے فون فعال ہو جائے گا، اسکرین پر گول دائرہ بنانے سے کیمرہ فعال ہو جائے گا۔ ایک فیچر شیلف(shelf) کی مدد سے صارفین کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن اور رابطہ نمبر ایک جگہ دستیاب ہونگے۔ گوگل ناؤ کو بھی بائیں جانب ٹیپ کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ون پلس 2 اپنے پیشرو وَن پلس 1 سے بہتر میٹریل سے بنا ہے۔اس کی تیاری میں ایلیومینیم فریم، اسٹین لیس اسٹیل ، پلاسٹک اور لکڑی سمیت کئی دیگر اشیاء استعمال کی گئی ہیں۔ اس کا وزن 175 گرام ہے۔ اس سمارٹ فون کے نیچےUSB-C لگی ہے۔ یہ یو ایس بی کی جدید ترین قسم ہے، جسےجلد ہی تمام اسمارٹ فون بنانے والے اپنائیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آئی فون اور سام سنگ کے مہنگے اسمارٹ فون کے برعکس اُن سے آدھی قیمت میں دستیاب زبردست خصوصیات کا حامل ون پلس 2 جلد ہی مارکیٹ کے اچھے خاصے حصے کو قابو کر لے گا۔ون پلس کے پاس اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لئے اتنا سرمایہ نہیں جتنا ایپل اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیوں کے پاس ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ موبائل فون کی اصل قیمت کیا ہے۔ ون پلس 2 کا ہارڈ وئیر دوسری کمپنیوں کے فلیگ شپ جیسا ہی ہے مگر ون پلس 2 کی قیمت دوسری کمپنیوں کے اسمارٹ فونز سے آدھی ہے۔ یہ سب تشہیری بجٹ کا نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے دوسری کمپنیوں کی مصنوعات کی قیمت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2015 میں شائع ہوئی)

ایک تبصرہ
  1. TechUrdu.com says

    ایڈیٹر بھائی، آخر میں یہ قیمت والا تجزیہ آپ نے اچھا کیا ہے۔ لیکن جب تک کسی خوبصورت اداکار یا اداکارہ کے ساتھ فون کی مشہوری نہ آئے، لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ یہ فون ٹھیک کام کرے گا۔

Comments are closed.