خراب یا ڈیلیٹ شدہ فائلیں ریکور کریں

اگر کبھی آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگائیں اور یہ ایرر ملے کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو استعمال کرنے سے پہلے فارمیٹ کرنا ضروری ہے تو آپ کا کیا حال ہو گا؟
ظاہر ہے ہماری یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں کئی ضروری ڈاکیومنٹس ہوتے ہیں اور ان کی کہیں بھی ضرورت کے پیش نظر ہم ہر وقت یو ایس بی میں رکھتے ہیں۔ بعض اوقات براہ راست یو ایس بی پر رکھی فائلز پر کام کرنے کی وجہ سے ان فائلز کا بیک اپ بھی ہمارے پاس نہیں ہوتا۔
’’منی ٹول پاور ڈیٹا ریکوری فری ایڈیشن‘‘ آپ کو ڈرائیوز سے ڈیلیٹ شدہ فائلز واپس لا کر دیتا ہے۔ میموری کارڈز سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر وغیرہ بھی اس کی مدد سے واپس حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ خراب پارٹیشن کی درستگی، گم شدہ پارٹیشن کی واپسی، ڈیجیٹل میڈیا ریکوری، سی ڈی/ ڈی وی ڈی ریکوری کے آپشنز بھی دستیاب ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2012 میں شائع ہوئی)

Power Data Recovery Free Edition

ایک تبصرہ
  1. Rizwan says

    tanx so much iam so happy your web side nice informishon tanxxxxxx so much

Comments are closed.