کرائے پر کار باآسانی بک کروائیں
کریم (Careem)کار سروس سے آپ گھر بیٹھے چند منٹوں میں کرائے پر کار حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس دنیا کے کئی شہروں میں کامیابی سے کام کرنے کے بعد پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے لیے دستیاب ہے۔
یہ سروس استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ ان کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں، اس کے بعد آپ لاگ اِن ہو کر گاڑی منگوا سکتے ہیں۔
سادا سا فارم بھر کے اکاؤنٹ بنائیے
اکاؤنٹ بناتے ہوئے اپنا درست ای میل ایڈریس اور فون نمبر ضرور لکھیں کیونکہ ویری فکیشن کا کوڈ آپ کے فون پر بھیجا جائے گا۔
اس کوڈ کے اندراج کے بعد ہی آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیو ہو گا۔
کریم میں آپ کو اکثر یہ سہولت بھی دی جاتی ہے کہ آپ اپنے دوستوں کو بھی اس سروس کی جانب مدعو کریں اور مفت کریڈٹ حاصل کریں۔
اس سروس کی ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔
اکاؤنٹ بنانے کے لیے اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کریم کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ ویب سائٹ پر پہلے اپنا شہر منتخب کرنا مت بھولیں:
www.careem.com
آپ ان شہروں میں کہیں بھی ہوں گاڑی حاصل کرنے کے لیے کریم کی ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون پر کھولیں، یہ فوراً آپ کامقام جان کر بتا دے گی کہ گاڑی دستیاب ہے یا نہیں۔ اگر دستیاب ہے تو کتنے منٹوں میں آپ تک پہنچ جائے گی۔
چند دن بعد یا چند گھنٹوں بعد کے لیے بھی گاڑی بک کروائی جا سکتی ہے اور فوراً بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ بکنگ بناتے وقت پہلے اپنی ضرورت کے تحت اکانومی، بزنس یا بزنس وائی فائی گاڑی کا انتخاب کریں۔
اکانومی گاڑیوں کا کرایہ کم ہے جبکہ بزنس اور بزنس وائی فائی کا کرایہ کچھ زیادہ لیکن جب آپ اپنی منزل منتخب کریں گے تو پہلے ہی بتا دیا جائے گا کہ کرایہ کتنا بنے گا۔
اس کے علاوہ آپ کریم کے فیس بک پیج سے تازہ ترین پروموشنز سے بھی آگاہ رہ سکتے ہیں۔ پرومو کوڈ استعمال کرنے سے آپ کو کافی رعایت مل سکتی ہے۔
https://www.facebook.com/careempakistan
جیسے ہی آپ بکنگ فائنل کریں گے آپ کو فوراً اپنی گاڑی کی تفصیلات موصول ہو جائیں گی۔
تصدیقی ایس ایم ایس میں گاڑی کا ماڈل، نمبر اور ڈرائیور کا موبائل نمبر بھی موجود ہوگا تاکہ آپ باآسانی گاڑی حاصل کر سکیں۔
کریم انتہائی قابل بھروسا سروس ہے، نہ صرف آپ اسے اپنے لیے استعمال کر سکتے ہیں بلکہ اپنے خاندان کے کسی فرد کو بھی بے فکر ہو کر اس میں سفر کروا سکتے ہیں کیونکہ اس کی فون ایپ میں ہر وقت نقشے پر گاڑی کا موجود مقام اپ ڈیٹ رہے گا۔ لائیو میپ کے ذریعے آپ دیکھ سکیں گے کہ گاڑی اس وقت کہاں پہنچ چکی ہے۔
منزل پر پہنچتے ہی آپ کی رائیڈ اختتام پر پہنچے گی اور آپ کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے فوراً آپ کا بل بتا دیا جائے گا۔ اس بل کی ادائیگی آپ بذریعہ کیش یا کریڈٹ کارڈ بھی کر سکتے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ سے بل ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کارڈ کو پہلے ایپلی کیشن میں ضرور شامل کر لیں۔ اس طرح آپ کا بل خود بخود چارج ہو جائے گا۔
آئے دن کریم نئی نئی کمپنیز سے اشتراک کے بعد آپ کو مزید سہولتیں دینے میں مصروف ہے مثلاً:
فلم کے ٹکٹ اور کریم پر 20 فیصد رعایت حاصل کریں
کریم پر 35 فیصد رعایت اور مفت وائی فائی انٹرنیٹ حاصل کریں
اس کے علاوہ آپ کا دل جیتنے کے لیے اکثر مختلف فنکاروں کو بھی بطور کیپٹن آپ کی خدمت کے لیے پیش کیا جاتا ہے:
کریم میں شامل ہو کر آمدنی میں اضافہ کریں
کریم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس گاڑی ہے اور تو آپ کریم کے نیٹ ورک میں شامل ہو کر ماہانہ بہترین آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جانیے:
Comments are closed.