ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

ڈسکس کو بہتر بنائیں

ورڈپریس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ تمام تحاریر پر کوئی بھی تبصرہ کرسکتا ہے۔ اکثر لوگ اپنی ویب سائٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے پہلے اکاؤنٹ بنانے کی شرط رکھتے ہیں۔ چونکہ زیادہ تر لوگ سائن اپ کرنے کو ترجیح نہیں دیتے اس لیے ورڈپریس پر تبصرے کم ہی ہوتے تھے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کئی چیزیں پیش کی گئیں مثلاً فیس بک یا گوگل وغیرہ کی آئی ڈی سے لاگ اِن ہو کر کمنٹ کر سکنا وغیرہ۔ لیکن سب سے زیادہ شہرت ملی ’’ڈسکس‘‘ (Disqus) کو۔

ہر ڈسکس اکاؤنٹ رکھنے والا کسی بھی ایسی ویب سائٹ پر کمنٹ کر سکتا ہے جس پر ڈسکس کمنٹ سسٹم فعال ہو۔ اس طرح کمنٹس کو منظم رکھنا کا بہت ہی زبردست نظام سامنے آیا۔ تبصرہ کرنے کا مسئلہ تو حل ہوا لیکن یہ ویب سائٹ کی کارکردگی پر اثر انداز ہو۔ ڈسکس کی وجہ سے اکثر ویب پیج لوڈ ہونے میں وقت لگاتے ہیں۔ اس مسئلے کا بڑا خوبصورت حل ’’ڈسکس کنڈیشنل لوڈ‘‘ (Disqus Conditional Load) کی صورت میں موجود ہے۔ یہ پلگ ان کئی ایڈوانسڈ فیچرز ڈسکس میں لے آتا ہے مثلاً لیزی لوڈنگ، کمنٹ ویجیٹ اور اسکرپٹ ڈِس ایبلنگ وغیرہ۔

Disqus Conditional Load

ڈسکس کے ذریعے کیے گئے تبصرے چونکہ ڈسکس سسٹم میں موجود ہوتے ہیں اور وہاں سے آپ کے ویب پیج میں لوڈ ہوتے ہیں اس لیے ان کا تاخیر سے لوڈ ہونا ایک عام بات ہے۔ لیکن چونکہ یہ پلگ ان ڈسکس میں لیزی لوڈنگ شامل کر دیتا ہے اس لیے ڈسکس صارف کی ضرورت پر ہی لوڈ ہوتا ہے۔ اگر کسی کو تبصرہ کرنا ہی نہیں تو وہ ڈسکس کو لوڈ کرے گا ہی نہیں۔ اور جو تبصرہ کرنا چاہے ان کے لیے تحریر کے نیچے ’’لوڈ کمنٹس‘‘ کا بٹن موجود ہوتا ہے۔

یہ پلگ ان ایس ای او فرینڈلی بھی ہے، اس میں شارٹ کوڈز اور کسٹم پوسٹ کی سپورٹ بھی موجود ہے۔ اس کے ذریعے کمنٹس باکس کی چوڑائی بھی بدلی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں کئی مفید فیچرز موجود ہیں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ ڈسکس کمنٹ سسٹم کی وجہ سے سست رفتاری کا شکار ہے تو یہ پلگ ان آپ کو ضرور انسٹال کرنا چاہیے۔

disqus-conditional-load

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اپریل 2016 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.