دنیا کا پہلا پی سی گیم کھیلیں

Photo: techviral.com

آج اتنے گیمز منظر عام پر آچکے ہیں کہ تقریباً ہر نئے دن نئے گیم کا پتا چلتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا پہلا کمپیوٹر گیم کون سا تھا اور اسے کس نے بنایا تھا؟

ولیم ہینری گیٹس تھری جو کہ عام طور پر بل گیٹس کے نام سے دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں کئی بار دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں نے دراصل کمپیوٹر کے لیے پہلا گیم تیار کیا تھا۔

کئی لوگ اس بات کو نہیں جانتے کہ دنیا کا پہلا پی سی گیم آئی بی ایم مشین پر تیار کیا گیا تھا۔ اس مشین پر ڈوس آپریٹنگ سسٹم چلتا تھا جبکہ یہ گیم بل گیٹس نے خود تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کمپیوٹر نہیں مرغیاں غربت کو ختم کر سکتی ہیں: بل گیٹس

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس گیم کا نام Donkey.bas تھا اور یہ بہت ہی سادا سا گیم تھا جس میں سڑک پر ایک فارمولہ ون کار دوڑ رہی ہوتی ہے اور گیم کھیلنے والے کو سڑک پر آنے والے گدھوں سے بچنا ہونا ہوتا ہے۔ اس کے لیے صارف گاڑی کو دائیں بائیں کرتے ہوئے گدھوں سے بچتے ہوئے آگے بڑھتا جاتا ہے۔

World's First PC Game

یہ گیم اب آن لائن کھیلنے کے لیے بھی موجود ہے۔ اگر آپ نے بچپن میں کبھی یہ گیم کھیلا تھا تو اپنی یادیں تازہ کر سکتے ہیں اور اگر کبھی نہیں کھیلا تب بھی دنیا کے اس پہلے گیم کو ضرور دیکھ سکتے ہیں۔

گیم کھیلنے کے لیے کلک کریں

ایک تبصرہ
  1. iftikharajmal says

    یہ گدھا ٹریکٹر والا کھیل کس سن میں منظرِ عام پر آیا تھا ۔ میں نے پہلا کھیل 1967ء میں ڈوسل ڈورف ۔ جرمنی میں کھیلا تھا جس میں میں سڑک پر کار چلاتا جا رہا ہوں دوسری گاڑیاں میرے آگے پیچھے بھی چل رہی ہیں اور سامنے سے بھی آ رہی ہیں ۔ سامنے سے آنے والی گاڑیاں کبھی میرے بائیں طرف ہوتی ہیں کبھی میرے سامنے آ جاتی ہیں ۔ سڑک پر موڑ بھی ہیں اور نشیب و فراز بھی یعنی کبھی کبھی گاڑی یکدم سامنے آ جاتی ہے ۔ یہ کھیل گدھا اور ٹریکٹر والے کھیل سے بہت زیادہ پیچیدہ اور مُشکل بھی تھا

Comments are closed.