فون سے ڈیٹا اس طرح ڈیلیٹ کریں کہ کبھی ریکور نہ ہو سکے

فون فروخت کرنے سے پہلے یہ عمل بے حد ضروری ہے

کمپیوٹنگ میں ہم اس سے پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کر چکے ہیں کہ اپنا فون کسی دوسرے کو مستقل بنیادوں پر دینے یا بیچنے سے قبل اس میں موجود تمام ڈیٹا کو اچھی طرح حذف ضرور کر دیں۔ دراصل جو ڈیٹا آپ حذف یعنی ڈیلیٹ کرتے ہیں وہ بدستور ڈرائیو پر موجود رہتا ہے اور اسے بعد میں ریکور بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا انتہائی حساس ڈیٹا ہمارے فون میں موجود رہتا ہے اس صورت میں یہ کسی طرح سے دانشمندی نہیں کہ آپ اس بات کو یقینی بنائے بغیر کہ اب ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکتا، فون کسی دوسرے کے حوالے کر دیں۔

عام طور پر لوگ فون میں موجود تمام ڈیٹا کو ایک ساتھ ختم کرنے کے لیے فیکٹری ری سیٹ کے آپشن کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں، کیونکہ اس کے باوجود ڈیٹا ریکوری کے لیے موجود رہتا ہے۔ اس لیے اگر آپ اس کام کو آسان بنانا چاہتے ہیں تو سافٹ ویئر کمپنی ’’ونڈر شیئر‘‘ کا بنایا ہوا پروگرام ’’سیف ایریزر‘‘ (Wondershare SafeEraser) استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ پروگرام آپ کو کئی سہولتیں دیتا ہے آئیے اس کی تفصیل آپ کو بتاتے ہیں۔

ایسا نہیں کہ یہ براہِ راست فون میں موجود تمام ڈیٹا حذف کرنا شروع کر دیتا ہے بلکہ آپ اسے فون سے صرف فالتو فائلز کو حذف کرنے کے لیے یعنی فون کلین اپ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے یہ صرف آپ کی پہلے سے ڈیلیٹ شدہ فائلوں کو ہی حذف کر کے خالی اسپیس بنا دیتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر آپ مستقل بنیادوں پر فون میں موجود تمام ڈیٹا ٹھکانے لگانا چاہتے ہیں تو یہ کام بھی اس پروگرام سے انجام دیا جا سکتا ہے لیکن اس سے قبل اپنے فون کا بیک اپ ضرور بنا لیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔ سیف ایریزر صرف میڈیا فائلز تک محدود نہیں بلکہ یہ فون میں موجود ہر طرح کا ڈیٹا جیسے کہ کال لاگز، ایس ایم ایس، کیلنڈر اور دیگر ہر طرح کے ذاتی ڈیٹا کو اس طرح حذف کر سکتا ہے کہ بعد میں اسے ریکور نہ کیا جا سکے۔ اس کام کے لیے یہ پروگرام تین مختلف طریقے پیش کرتا ہے، جن میں آپ کے ڈیٹا کے اوپر فرضی ڈیٹا اوور رائٹ کیا جاتا ہے تاکہ ریکوری کی کوشش میں آپ کا اصل ڈیٹا ہاتھ نہ لگے۔

اینڈروئیڈ و آئی او ایس دونوں کے لیے یہ پروگرام بذریعہ کمپیوٹر کام کرتا ہے اور آپ اسے ونڈوز و میک کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ
  1. Shuaib Khan says

    Youtube par id hay aap ka

Comments are closed.