کمپیوٹر میں نصب پنکھے کی مدد سے بھی ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے

اسرائیلی محققین نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے، جس سے پی سی کے پنکھے کو ہائی جیک اور اس کی آواز کوکنٹرول کر کے پی سی کا ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے۔بن گوریان یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہےکہ ایسے کمپیوٹر جو انٹرنیٹ سے نہ جڑے ہوں(انہیں air-gapped…

کمپیوٹر و دیگر ڈیوائسز سے حذف شدہ ڈیٹا ریکور کرنے کے لیے بہترین اور مفت پروگرام

عموماً جب ہم کوئی فائل ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بِن میں چلی جاتی ہے جہاں سے ہم اسے باآسانی ریکور کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر فائلز ری سائیکل بن کو بائے پاس کر جائیں یا ہم ری سائیکل بِن خالی کر دیں تو انھیں واپس حاصل کرنا ذرا مشکل ہو جاتا…

جانیے کس نے آپ کا فون کھولنے کی کوشش کی تھی

کیا آپ کا اینڈروئیڈ اسمارٹ فون جس پر آپ نے پاس ورڈ لگا رکھا ہے، کسی نے کھولنے کی کوشش کی ہے؟ یہ جاننے کے لئے اینڈروئیڈ میں کوئی فیچر دستیاب نہیں۔ لیکن تھرڈ آئی نامی ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اس شخص کا پتا لگا سکتے ہیں جس نے آپ کے اسمارٹ…

بغیر کسی سافٹ ویئر کے اسمارٹ فون میں وڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں

ہم نے کئی بار کمپیوٹنگ کے ان صفحات پر انٹرنیٹ سے ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ کے متعلق مضامین شائع کئے ہیں۔ پی سی ڈاکٹر ہو یا کمپیوٹنگ ٹپس، انٹرنیٹ سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی تقریباً ہر ترکیب اور جگاڑ ہم بتا چکے ہیں ۔ اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ ہے۔…

اگست 2016ء کا شمارہ

ماہنامہ کمپیوٹنگ کا اگست 2016ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے بک سیلرز سے…

ٹورینٹس تلاش کرنے میں مدد دینے والی ویب سائٹ Torrentz بھی بند ہو گئی

چند دن پہلے ٹورینٹس کے حوالے سے انتہائی مقبول ویب سائٹ kickasstorrents کو غیرقانونی مواد پھیلانے کے جرم میں امریکی سرکاری ادارہ بند کروا چکا ہے۔ نا صرف یہ ویب سائٹ بند ہوئی بلکہ اس کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس ویب سائٹ…

وڈیوز کو فن پاروں میں بدلنے کے لیے پرزما جیسی آرٹسٹو ایپلی کیشن

یقیناً آپ پرزما ایپلی کیشن سے واقف ہوں گے۔ پرزما ایپلی کیشن آپ کی عام تصاویر کو فن پاروں میں بدل دیتی ہے۔ اس حوالے سے اگرچہ یہ ایپلی کیشن انتہائی زبردست ہے لیکن اس میں صرف تصاویر کو فن پاروں میں بدلا جا سکتا ہے وڈیوز کو نہیں۔ اگر آپ…

لینکس اوبنٹو کو بغیر انسٹال کیے ویب براؤزر میں آزمائیں

امید ہے آپ لینکس سے واقف ہوں گے۔ لینکس ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے اور اس کے کئی ورژنز یعنی ڈسٹری بیوشنز یا ڈِسٹرو کہا جاتا ہے، ہیں جن میں سے ایک ڈسٹرو اوبنٹو کافی معروف ہے۔ لینکس کا نام سنتے ہی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ آپریٹنگ سسٹم بہت…

فلم کے ٹکٹ اور کریم کار بُک کروانے پر 20 فیصد کی رعایت حاصل کریں

معروف ٹیکسی سروس کریم آپ کو یہ سہولت دیتی ہے کہ اپنے اسمارٹ فون سے آپ جب چاہیں چند منٹوں میں گاڑی بمع ڈرائیور کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی ضرورت کے تحت بزنس یا اکانومی گاڑی بک کروا سکتے ہیں۔ کریم کی خاص بات اس کی نت نئی پروموشنز…

اب آپ یوٹیوب وڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ کوئی اور ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں

یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ اکثر لوگ گانے سننے کے لیے بھی یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں لیکن اسمارٹ فون پر ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر اس دوران کوئی ایس ایم ایس یا کوئی دوسرا الرٹ آنے پر کوئی اور ایپ کھول لیں تو یوٹیوب وڈیو بند…