اینڈروئیڈ کے لیے اب تک کا خطرناک ترین مال ویئر پکڑا گیا

اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ایک نیا خطرہ سامنے آیا ہے۔ یہ خطرہ انتہائی پیچیدہ اور مہارت سےتیار کیا گیا مال ویئر ہے۔ یہ مال ویئر اتنا ہوشیار ہے کہ اگر اسے بھنک بھی پڑے کہ وہ نظروں میں آ گیا تو وہ فوراً ہی خود کو اَن انسٹال کر لیتاہے۔ اسی لیے…

امریکی ایجنسی کو پاکستانی موبائل نیٹ ورک تک رسائی تھی

وکی لیکس نے اپنی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کو پاکستان کے موبائل سسٹم کو ہیک کرتی رہی ہے۔ ShadowBrokers نامی خفیہ گروپ نے کچھ عرصے قبل این ایس اے کے زیر استعمال ٹولز کو انٹرنیٹ پرجاری کیا تھا۔ اس…

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن نے حکومتوں کو جھنجلا کر رکھ دیا ہے

برطانیہ کی ہوم سیکریٹری مس امبر رُڈ نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ اور اس جیسی دیگر مسیجنگ ایپلی کیشنز بنانے والی کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے پلیٹ فارم سے بھیجے گئے پیغامات تک رسائی…

گیمز کا صحیح لطف اُٹھانے کے لیے فیس بک کا نیا پروگرام

فیس بک پر گیمز کھیلنا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ گیمز کا بڑی اسکرین پر لُطف اُٹھانے کے لیے زیادہ تر لوگ انھیں پی سی پر کھیلتے ہیں لیکن پی سی پر گیمز کھیلتے ہوئے آپ مکمل طور پر براؤزر کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ فیس بک کے اکثر گیمز کسی نہ کسی…

چند سیکنڈز میں جانیں کہ آپ کا وائرلیس راؤٹر محفوظ ہے یا نہیں

آج کل سبھی وائرلیس یا وائی فائی راؤٹر استعمال کرتے ہیں اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ اس بات کی جانچ کرتے رہیں کہ آپ کا وائرلیس راؤٹر بالکل محفوظ ہے۔ اس میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں آپ کو ہیک کیا جائے یا آپ کے سسٹم میں…

دو بہترین پروفیشنل پروگرامز کمپیوٹنگ قارئین کے لیے بالکل مفت

کمپیوٹر سافٹ ویئر تیار کرنے والی معروف کمپنی easeus.com کے کئی بہترین پروگرامز کا تجزیہ آپ کمپیوٹنگ میگزین میں پڑھ چکے ہیں۔ اس کمپنی کی جانب سے اکثر و بیشتر سافٹ ویئر پروموشنز کی مد میں کمپیوٹنگ صارفین کو مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ تازہ ترین…

کھیل ہی کھیل میں فیس بک اکاؤنٹ ہیک

فیس بک پرآج کل ایک کھیل بہت کھیلا جارہا ہے (یا وائرل ہوگیا ہے)  جسے ماہرین نے آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ تیزی سے وائرل ہونے والے اس کھیل کے تحت لوگوں سے کچھ سوالات پوچھ کر ان کی معلومات چرائی جاتی ہیں۔ اس کھیل میں…

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے خواتین آفسران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے مطابق خواتین  آفسران ہفتے میں ایک روز گھر بیٹھ کر اپنی…

مائیکروسافٹ نے 14 گھنٹے بیٹری پر چلنے والا سرفس لیپ ٹاپ متعارف کروادیا

مائیکروسافٹ نے سرفس سیریز کا نیا لیپ ٹاپ متعارف کروادیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ اس لئے خاص ہے کہ اس کی بیٹری 14 گھنٹے تک چلتی ہے۔ اس طرح مائیکروسافٹ اب براہ راست ایپل کی میک بک پرو کے مقابلے پر آکھڑا ہوا ہے۔ سرفس لیپ ٹاپ کو باقاعدہ طور پر 15 جون…

کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 127

ماہنامہ کمپیوٹنگ کا نیا شمارہ ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے اخبار فروش سے کہیں کہ وہ…