ڈھیٹ سیکیورٹی سافٹ ویئر ڈیلیٹ کریں

اینٹی وائرس یا کسی بھی طرح کا سیکیورٹی سافٹ ویئر سسٹم کے لیے بہت ضروری ہے لیکن اگر آپ ایک اینٹی وائرس کو دوسرے سے بدلنا چاہتے ہیں تو یقینا پہلے سے موجود پروگرام کو اَن انسٹال کرنا ہو گا۔ اینٹی وائرس انسٹال ہونے میں جتنا پریشان کرتے ہیں اس…

بول کر ای میل ٹائپ کریں

گوگل کے ویب براؤزر کروم کے نئے بی ٹا ورژن میں کئی متاثر کن فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک بول کر ای میل وغیرہ لکھنا ہے۔ یعنی کی بورڈ سے ٹائپ کرنے کی بجائے آپ مائیکروفون کے ذریعے بول کر بھی ای میل لکھ سکتے ہیں۔ جہاں بھی کچھ لکھنا ہو…

مئی 2013ء کا شمارہ

ماہنامہ کمپیوٹنگ کا مئی 2013ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ شمارہ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی ہمیں، 03422507857 پر مطلع فرمائیں۔ اس شمارے میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں: مستقل سلسلے آئی ٹی…

بیس سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹریز

بھارتی نژاد امریکی طالب علم ایشا کھرے نے جو  کیلی فورنیا میں مقیم ہیں، سپر کپیسٹر پر مبنی ایک آلہ تیار کیا ہے جو 20 سے 30 سیکنڈ میں چارج ہوسکتا ہے۔ سپر کپیسٹرز توانائی کو اسٹور کرنے والی وہ ڈیوائسس ہوتی ہیں جن کا لائف سائیکل بہت طویل ہوتا…

دن بھر کے مختلف واقعات کی تصاویر کھینچنے والا خود کار کیمرا

انسان اپنی پوری زندگی کے دوران لاکھوں چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہے اور ہزاروں تجربات حاصل کرسکتا ہے لیکن انسان جو بھی دیکھتا ، سنتا یا محسوس کرتا ہے اس کا ایک بہت ہی چھوٹا حصہ اُسے یاد رہتا ہے۔ اس مسئلے کا ایک حل سویڈن کی کمپنی Memoto نے ایک…

یوٹیوب کے آٹھ سال مکمل

آج کے روز یوٹیوب کو شروع ہوئے، آٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر گوگل کی جانب سے یوٹیوب کے بارے میں چند دلچسپ حقائق منظرعام پر لائے گئے ہیں۔ گوگل کے مطابق ہر منٹ میں یوٹیوب پر جتنی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں ان کی مجموعی طوالت 100 گھنٹوں…

پاکستان جی پی ایس کے بجائے "بےڈو” استعمال کرے گا

پاکستان نے امریکی گلوبل پوزیشننگ سسٹم یا جی پی ایس کے چینی نعم البدل ’’بے ڈو‘‘کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس طرح پاکستان وہ پانچواں ملک بن گیا ہے جس نے "بےڈو" کو استعمال کرنے کی حامی بھری ہے۔ ماہ مئی کی ابتداء میں ایک امریکی ویب…

نابینا افراد کے لئے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون، تیاری کے مراحل میں

آئے دن ہم نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے نت نئے اسمارٹ فونز کے بارے میں سنتے رہتے ہیں۔ ہر ہفتے ہی کوئی نیا اسمارٹ فون نئی فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہوتا ہے۔ لیکن موبائل فونز کی اس ترقی سے نابینا افراد فائدہ اٹھانے سے محروم ہیں۔ موبائل…

گوگل گلاس 2014 سے پہلے ممکن نہیں، ایرک شمتھ

گوگل کےچیئرمین ایرک شمتھ نے کہا ہے کہ عام عوام کے لئے گوگل گلاس کی دستیابی 2014 سے پہلے ممکن نہیں۔ اگرچہ کمپنی اس سے پہلے 2013ء میں گوگل گلاس کی عام دستیابی کا وعدہ کرچکی تھی۔ گوگل گلاس کسی اسمارٹ فون کی طرح کی ہی ایک ڈیوائس ہے جسے چشمے…

مائیکروسافٹ ورڈ 2013 میں پاسورڈ پروٹیکٹڈپی ڈی ایف فائلز

پی ڈی ایف فائلز دنیا کا محفوظ ترین فائل فارمیٹ تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ امریکی حکومت کے تمام ڈاکیومنٹ سرکاری طور پر صرف اسی فارمیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ وجہ سادہ سی ہے۔ پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ میں تبدیلی کرنا آسان نہیں…