فائر فاکس کے میموری لیکس کی مرمت کیجئے
فائر فاکس استعمال کرنے والے اکثر صارفین کو شکایت رہتی ہے کہ فائر فاکس میموری کا بے دردی سے استعمال کرتا ہے۔ چند Tabs کھولنے پر ہی فائر فاکس 200تا 300 میگا بائٹس میموری ہڑپنا شروع ہوجاتا ہے۔ حالانکہ فائر فاکس بنانے والے کہتے ہیں کہ انہوں نے اس کی میموری لیکس کا مسئلہ ختم کردیا ہے مگر حقیقتاً ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ بھی فائر فاکس کی شاہ خرچیوں سے پریشان ہیں تو فائر من (firemin) ڈاؤن لوڈ کیجئے۔ آپ اس کی کارکردگی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ سیکڑوں میگا بائٹس کی میموری استعمال کرنے والا فائر فاکس چند میگا بائٹس تک محدود ہوجائے گا۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 720 KB
مطابقت: تمام ونڈوز
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2012 میں شائع ہوئی)
ok