اوپو کا پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے آراستہ اسمارٹ فون متعارف کرانے کی تیاریاں

لاہور، 23 اکتوبر، 2017۔ دنیا کا صف اول کا موبائل فون برانڈ اوپو (OPPO)پاکستان میں اپنے نئے سیلفی اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔ اوپو کا یہ جدید ترین اسمارٹ فون پاکستان میں نہ صرف فل اسکرین ماڈل ہوگا بلکہ یہ بہترین سیلفیاں کھینچنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بھی آراستہ ہے۔

اس کی بدولت مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور قائدانہ کردار کے حامل فون برانڈ کے طور پر اوپو کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ یہ اسمارٹ فون پاکستان کے نوجوانوں میں پہلے سے زیادہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں پہلی بار کسی بھی فون برانڈ کی جانب سے سیلفی لینے کے لئے فرنٹ کیمرے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ اس نئے سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون میں بنیادی نوعیت کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔ اس اسمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر تصاویر کے عالمی ڈیٹا بیس کی مدد کے ساتھ خوبصورت سیلفی تصویر بناتا ہے۔

اس ڈیوائس میں اوپو کا پہلا فل اسکرین ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے ماڈل ہے اور فون کی جسامت میں کسی اضافے کے بغیر روشن اور رنگ برنگی تصویروں کے ساتھ لطف اندوز کرتا ہے۔ اس میں ہائی ریزولوشن اسکرین صارفین کو مزید روانی کے ساتھ استعمال کی سہولت پیش کرتی ہے۔

نئے سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون میں اپ ڈیٹ شدہ آپریٹنگ سسٹم ہے تاکہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان میں یہ اسمارٹ فون نومبر کے دوسرے ہفتے میں متعارف ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.