آن لائن شاپنگ میں پیسے بچائیں
خفیہ براؤزنگ استعمال کریں
بہت سے آن لائن اسٹورز صارفین کے حساب سے مختلف قیمتیں دِکھاتے ہیں۔ ایسا ممکن ہے کیونکہ وہ آپ کی لوکیشن جانتے ہیں، انھیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس سے پہلے کون سی پروڈکٹس ڈھونڈ رہے تھے اور ان کی قیمتیں کیا ہیں اور بہت سی ایسی چیزوں کو دیکھتے ہوئے اپنی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ کا تعلق کسی پوش علاقے سے ہے تو آپ جس چیز کو خریدنا چاہتے ہیں وہ اس کی قیمت بڑھا کر دکھائیں گے لیکن اگر کوئی کم ترقی یافتہ علاقے سے اسی چیز کو خریدنا چاہے گا تو اسے اس کی قیمت کم دِکھائی جائے گی۔ یہاں تک کہ اگر آپ ’’ایپل میک‘‘ استعمال کرتے ہوئے ہوٹل کی قیمتیں دیکھیں گے تو آپ کو مہنگی قیمتیں دِکھائی جائیں گی اور انھی ہوٹلز کی قیمتیں آپ عام ونڈوز کمپیوٹر سے دیکھیں گے تو کم قیمتیں دِکھائی جائیں گی۔ یوں سمجھیں کہ بیچنے والا آپ کو دیکھ نہیں رہا لیکن وہ آپ کی مالی حیثیت جانچنے کی پوری کوشش کرتا ہے تاکہ اُسی حساب اپنی چیز کی قیمت لگا سکے۔
ایک غور طلب بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ کسی آن لائن اسٹور کی ویب سائٹ پر ایک سے زیادہ بار دورہ کریں اور جس آئیٹم کو آپ خریدنا چاہتے ہیں وہ صرف انھی کے پاس موجود ہے تو ان کو قیمت بڑھانے کا موقع مل جاتا ہے اور وہ ایسا کرتے بھی ہیں۔ اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ کسی ویب سائٹ پر ایک سے زیادہ بار دورہ کرنا چاہتے ہیں تو مختلف براؤزرز کا استعمال کریں جیسے کہ کروم اور فائرفوکس یا پھر Incognito موڈ کا استعمال کریں یعنی بھیس بدل کر، اس طرح سے وہ آپ کو پہچان نہیں سکیں گے اور پہلے سے طے شدہ قیمتیں ہی دکھائیں گے۔ ایسا خاص طور پر اس وقت ہوتا ہے جب آپ فلائٹ ٹکٹ یا ہوٹل روم بُک کروانا چاہ رہے ہوں تو ہمیشہ شاپنگ کرنے سے پہلے اِن کوگنیٹو کے آپشن کا استعمال کریں۔
.بہت خوب مضمون هے.اگر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز سے آن لائن خریداری کا طریقہ کار بھی بتا دیا جائے تو بہت سے لوگوں کا بھلا هو جائے گا. شکریہ.