آن لائن شاپنگ میں پیسے بچائیں

تحائف دینے کے سیزن میں کنجوسی سے کام لینا بھی کچھ آسان نہیں کیونکہ جتنے آپ کے چاہنے والے ہوں گے اتنا ہی کھلے ہاتھ سے آپ کو ان پر خرچ کرنا ہوگا تاکہ آپ ان کو سراہ سکیں کہ انھوں نے ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا۔ لیکن فکر کرنے کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہم آپ کو شاپنگ کرنے کے چند ایسے طریقہ کار بتائیں گے کہ آپ کم پیسوں میں زیادہ سے زیادہ شاپنگ کرسکیں گے۔

سب سے پہلے تو آپ کو ناتجربہ کار خریدار کی طرح شاپنگ کرنا بند کرنا ہوگی۔ ہوشیار بنیں، احتیاط سے کام لیں، کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے دو تین جگہ سے معلوم کریں، جن اسٹورز سے آپ خریداری کر رہے ہیں ان سے بات کریں اور ڈسکاؤنٹ لینے میں ہچکچائیں نہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بہت سی شاپنگ کریں اور بچت بھی ہوجائے تو ان 6 طریقہ کار کو ضرور مدِنظر رکھنا ہوگا۔

کوپن کا استعمال کریں

کوپن کا استعمال کرنے سے آپ چھوٹے نہیں ہوجاتے بلکہ یہ تو عقل مندی کا کام ہے۔ کوئی بھی چیز آن لائن خریدنے سے پہلے مختلف ڈسکاؤنٹ کوپنز کی تلاش کریں۔ بہت سے آن لائن اسٹور ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کی چیزیں فروخت کرنے کی حکمتِ عملی ہوتی ہے اور عام طور پر وہ ان کوپنز کا اعلان بلاگس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا پھر چینلز کے ذریعے کرتے ہیں۔

01

مثال کے طور پر Udemy پر جائیں اور نسبتاً مشہور کورس منتخب کریں پھر اس کے عنوان کو کاپی کریں اور کوگل سرچ میں جا کر ـ’کوپن(عنوان)‘ لکھیں۔ دس میں سے نو دفعہ آپ کو متعلقہ کورس کا ڈسکاؤنٹ کوپن مل جائے گا جو کہ کورس بنانے والے نے کہیں پوسٹ کیا ہوا ہوگا۔ آپ ایسا باقی چیزوں کے لئے بھی کرسکتے ہیں لیکن بہتر نتائج کے لئے سرچ میں ویب سائٹ کا نام بھی شامل کریں۔ یہ بات بہت سے آن لائن اسٹورز کے لئے سچ ہے اور ان کی ڈسکاؤنٹ کی قیمتوں میں کافی زیادہ فرق ہوتا ہے۔ کچھ کوپن مفت شِپنگ کی پیشکش کرتے ہیں،  جبکہ دوسرے کوپن 10% سے   90% تک ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کرتے ہیں۔ بہترین ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو ڈیلز (Deals)فراہم کرنے والی ویب سائٹس بھی دیکھنی چاہئیں۔

02

سائیڈ نوٹ کے طور پر اور شاپنگ کے اس سیزن کی شاید سب سے زیادہ اہم بات یہ کہ ’ہنی (Honey)‘ نام کا پلگ اِن اپنے براؤزر میں انسٹال کریں:
joinhoney
یہ پلگ اِن خود ہی کسی بھی پروڈکٹ کے لئے دستیاب کوپن کو ڈھونڈ لیتا ہے اور چیک آؤٹ کے دوران سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ لاگو ہوتا ہے۔

Honey plugin

ایک تبصرہ
  1. Mohammad Wasim says

    .بہت خوب مضمون هے.اگر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز سے آن لائن خریداری کا طریقہ کار بھی بتا دیا جائے تو بہت سے لوگوں کا بھلا هو جائے گا. شکریہ.

Comments are closed.