ون پلس 5T آفیشل طور پر ریلیز، قیمت 499 ڈالر مقرر

امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں ون پلس نے آفیشل طور پر اپنے نئے سمارٹ فون ون پلس OnePlus 5T کو باقاعدہ طور پر ریلیز کر دیا ہے جو کمپنی کی تاریخ کا چھٹا سمارٹ فون ہے۔

اگر آپ نے اس فون کی لیکس کو فالو کیا ہے تو پھر بتانے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے کیونکہ فون گزشتہ دنوں کی تمام لیکس میں آنے والی تفصیلات کے عین مطابق ہے، بنیادی تبدیلیاں Bezel-Less سکرین اور فنگر پرنٹ سینسر کو پیچھے کی طرف منتقل کرنا ہے علاوہ ازیں کیمرے اور بیٹری میں کچھ بہتریاں شامل ہیں۔

فون کی خصوصیات:

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں
Processor Snapdragon 835
RAM 6/8GB
Storage 64/128GB
Camera Dual rear cameras (16MP f/1.7, 20MP f/1.7), 16MP front camera
Display 6-inch 1080×2160 AMOLED with Gorilla Glass 5
Software OxygenOS based on Android 7.1.1 Nougat
Dimensions 156.1 x 75 x 7.3 mm
Weight 5.7 ounces (162 g)
Ports USB 2.0 Type-C, headphone jack
Battery 3,300mAh, 5V 4A Dash charging

جن بنیادی باتوں پر کمپنی نے گفتگو کی ہے ان میں کمپنی کی تیار کردہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی ہے جو 0.4 سیکنڈ میں فون کو ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 3.5mm جیک اور فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی "ڈیش” ہے۔

فون اسی ماہ 21 نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، 6GB ریم اور 64GB روم کے حامل ورژن کی قیمت 499 ڈالر جبکہ 8GB ریم اور 128GB روم والے ورژن کی قیمت 559 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Comments are closed.