ون پلس 5T کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، تازہ ترین لیکس میں تصدیق

سابقہ لیکس میں یہ بات منظرِ عام پر آئی تھی کہ ون پلس کا اگلا سمارٹ فون OnePlus 5T اسی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس قیمت پر سابقہ فون OnePlus 5 فروخت کیا گیا تھا تاہم اب بھارت سے آئی تازہ ترین لیکس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میں ون پلس OnePlus 5T صرف ایمازان انڈیا پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اوپر کی تصویر شاید وہیں سے لیک ہوئی ہے، فون کے دو ورژن ہوں گے، پہلے میں6GB ریم اور 64GB انٹرنل سٹوریج ہوگی جبکہ دوسرے ورژن میں 8GB ریم اور 128GB انٹرنل سٹوریج ہوگی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

بھارت میں پہلے ورژن کی قیمت 33 ہزار روپے ہوگی جو 500 ڈالر کے مساوی رقم بنتی ہے جبکہ دوسرے ورژن کی قیمت 38 ہزار بھارتی روپے ہوگی جو 580 ڈالر کے مساوی ہے، یہ قیمتیں یقیناً OnePlus 5T کی قیمتوں سے ہم آہنگ ہیں۔

ون پلس 5T سولہ نومبر کو ریلیز ہو رہا ہے

Comments are closed.