نوکیا کا نیا اسمارٹ فون نوکیا لومیا 625 اب پاکستان میں دستیاب

nokia-lumia-625-redنوکیا نے اپنا نئے اسمارٹ فون نوکیا لومیا 625 پاکستان میں باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون جس کی قیمت 29950 روپے ہے، دراصل 4G اسمارٹ فون ہے اور اسے اگست 2013ء میں عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ نوکیا کی جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ فون ٹیلی نار کے اشتراک سے پاکستان میں متعارف کیا گیا ہے اور ٹیلی نار کی فرنچائز سے نوکیالومیا 625خریدنے پر صارفین دو ماہ تک مفت انٹرنیٹ کی خصوصی آفر حاصل کرسکتے ہیں۔

Lumia 625 میں حال ہی میں متعارف کروائے گئے نوکیا لومیا  1020 کی بہت سی جدید خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ’’نوکیا اسمارٹ کیمرا‘‘ جیسی کیمرا ایپلی کیشنز کی زبردست رینج شامل ہے جو تصاویر میں سے غیر مطلوبہ اشیا کو حذف کرنے جیسے کاموں کے لیے آسان ٹولز مہیا کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ’’نوکیا سنیماگراف‘‘ کی مدد سے ساکت تصویروں میں حرکت ڈال کر انھیں ویڈیوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اس اسمارٹ فونز کی چیدہ چیدہ خصوصیات کچھ یوں ہیں:

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں
  • 4.7 انچ کی ایل سی ڈی اسکرین
  • مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8 جسے ونڈوز فون 8 امبر پر اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے
  • ڈوئل کور 1.2 گیگا ہرٹز پروسیسر، 512 میگا بائٹس ریم اور 8 گیگا بائٹس کی بلٹ ان میموری
  • لائیو ٹائل پریزینٹیشن
  • انٹرنیٹ ایکسپلورر 10
  • ایکس باکس لائیو اور مائیکروسافٹ آفس کی سپورٹ
  • اسکائی ڈرائیو پر 7 جی بی کی مفت اسٹوریج

اس فون کی لانچ کے موقع پر نوکیا پاکستان اور افغانستان کے کنٹری جنرل منیجر جناب عارف شفیق نے کہا کہ ہمارے اسمارٹ فونز کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی اسکرین والا نوکیا لومیا  625 اس بات کی بہترین مثال ہے کہ نوکیا صارفین کو ہر قسم کی قیمتوں پراسمارٹ فونز کی جدید اور نت نئی اقسام سے روشناس کرانے کے لیے کس حد تک کوشاں ہے۔

nokia_lumia_625-colours

Comments are closed.