نوکیا 6 بمقابلہ نوکیا 3310 جانیے کون ہے سخت جان

پائیدار فون بنانے میں نوکیا کمپنی سب سے زیادہ شہرت رکھتی ہے۔ نوکیا 3310 کو دنیا کا مضبوط ترین فون مانا جاتا ہے۔ اب جب وقت اسمارٹ فون کی دنیا میں داخل ہو چکا ہے تو اسمارٹ فونز کو زیادہ پائیدار نہیں سمجھا جاتا۔ یہ ذرا سی ٹھوکر سے یا گرنے سے چٹخ جاتے ہیں اور ان کی ساری خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے۔

 

اگر آپ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ نوکیا 3310 دنیا کا پائیدار ترین فون ہے تو آپ غلط ہیں۔ نوکیا نے پائیداری کے حوالے سے دنیا کا نیا بادشاہ نوکیا6 پیش کر دیا ہے۔ اس فون کی باڈی دھاتی ہے، یہ اتنا مضبوط ہے کہ اسے ٹیڑھا نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی اسکرین اسکریچز سے بھی محفوظ رہتی ہے حتیٰ کہ اگر اس کی اسکرین جل بھی جائے تو تھوڑی ہی دیر بعد اپنی اصل حالت میں واپس آجاتی ہے۔ اس کے علاوہ گرنے سے بھی یہ فون ٹوٹنے کا نام نہیں لیتا لیکن 3310 بکھر کر الگ الگ ہو جاتا ہے۔

 

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر آپ کو ان باتوں پر یقین نہیں آرہا تو ان کے موازنے کی یہ وڈیو دیکھ کر اپنی حیرانی میں اضافہ کر سکتے ہیں:

https://www.youtube.com/watch?v=nKgDaDlms2g

Comments are closed.