نوکیا 3، 5، 6 اور 8 کے صارفین اینڈروئیڈ اوریو پر اپ گریڈ ہوسکیں گے
ایچ ایم ڈی گلوبل نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ نوکیا برانڈ کے اسمارٹ فون 3، 5،6 اور 8 کے لیے اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ 8 یا اینڈروئیڈ اوریو ریلیز کرے گا۔ نوکیا تھری، فائیو اور سکس قدرے پرانے اسمارٹ فون ہیں جبکہ نوکیا 8 کو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔
ایچ ایم ڈی گلوبل کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اپنی ٹویٹ سے راز افشاء کیا کہ نوکیا برانڈ کے تمام اسمارٹ فونز کو اینڈروئیڈ اووریو پر اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔ اس میں نوکیا 3 بھی شامل ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔
گوگل نے حال ہی میں بہت سی کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کے بارے میں بتایا تھا جنہیں اس سال کے آخر تک اینڈروئیڈ اوریو پر اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔ ان کمپنیوں میں ایچ ایم ڈی یعنی نوکیا کے فون بھی شامل ہیں۔
اوریو اینڈروئیڈ کا آٹھواں ورژن ہے جس میں کئ نئے فیچر اور سہولیات پیش کی گئی ہیں۔
Comments are closed.