نوکیا 105 کا نیا ورژن جس کی بیٹری 35 دن تک چلتی ہے
اگر آپ کو ہر روز رات کو موبائل چارج کرنے سے نفرت ہے اور آپ کو موبائل پر صرف فون کال ہی کرنی ہوتی ہیں تو نوکیا نے آپ کے لیے 20 ڈالر کا موبائل متعارف کرا دیا ہے۔ اس موبائل کی بیٹری ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد 35 دن چلتی ہے۔ یہ فون پاکستان جیسے ممالک کے لیے بنایا گیا ہے جہاں بجلی کا کال پڑا ہواہے تاہم اسے ہنگامی حالات میں متبادل فون کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نوکیا 105 کا یہ نیا ورژن جس میں بیک وقت دو سمیں استعمال کی جاسکتی ہیں، میں کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر اس موبائل فون کی آواز بہت صاف ہے۔ اس موبائل کا ٹاک ٹائم ساڑھے بارہ گھنٹے ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ باتیں کرتے ہوئے تھک جائیں گے مگر موبائل نہیں تھکے گا۔ نئے نوکیا 105 میں فون بک کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں 2000 رابطوں کے نمبرز محفوظ کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ فون مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کروائے گئے کم ترین قیمت والے موبائل فونز میں سے ایک ہے۔ سستا ترین موبائل ہوتے ہوئے بھی 35 دن کی بیٹری بہت بڑی خصوصیت ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے صارفین کو چارجنگ کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت ہی نہیں۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اسمارٹ فون کو فون کالز اور ایس ایم ایس کے لیے بنایا گیا ہے تاہم اس میں اوربھی کئی خوبیاں ہیں۔
اس فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
آپریٹنگ سسٹم: سیریز 30+
ڈسپلے: 1.45 انچ / ایل سی ڈی ٹرانس میسو(Transmissiv)
بیٹری: بی ایل-5 سی بی 800 ایم اے ایچ (قابل تبدیل)
ٹاک ٹائم: 15 گھنٹے (ایس ایس اور ڈی ایس)
سٹینڈ بائی ٹائم : 35 دن (ایس ایس)، 25 دن (ڈی ایس)
پیمائش: 108.5 x 45.5 x 14.1ملی میٹر
بھائی کیا یہ موبائل فون آپ کی طرف سے آزمایا ہوا ہے؟
بھائی کیا یہ موبائل فون آپ کی طرف سے آزمایا ہوا ہے؟
اور واقعی اس میں دو سمیں بیک وقت استعمال کی جا سکتی ہیں؟
میں نے تو انٹرنیٹ چھان مارا پر اس کی کوئی مزید معلومات نہ ملی۔۔
Can you update us about the SMS capacity of this mobile phone?
بھائی کیا یہ موبائل فون آپ کی طرف سے آزمایا ہوا ہے؟
اور واقعی ڈوئل سم ہے؟
میں نے تو گوگل کرا پر کچھ پتہ نہ چلا۔۔
نہی۔۔بس سنا ہی ہے