ننٹینڈو سوئچ نے پہلا ویڈیو سٹریمنگ ایپ ہولو شامل کر دیا

ننٹینڈو سوئچ Nintendo Switch کی ریلیز کے ساتھ ہی کچھ لوگوں نے شکایت کی تھی کہ اس میں نیٹ فلیکس Netflix اور ہولو Hulu جیسے ویڈیو سٹریمنگ ایپس نہیں ہیں حالانکہ ڈیوائس ان جیسے ایپس کے لیے انتہائی موزوں ہے۔

nintendo-Switch-hulu

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اور اب اچانک اور بغیر کسی شور شرابے کے ہولو کا ایپ سوئچ کے سٹور پر نمودار ہوگیا ہے اور ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے جس سے لگتا ہے کہ ننٹینڈو نے بالآخر لوگوں کی سن ہی لی، توقع ہے کہ مستقبلِ قریبِ میں ایسے مزید ایپس دیکھنے کو ملیں گے۔

سپوٹی فائی Spotify نے اپنے صارفین سے سوال کیا ہے کہ کیا انہیں ننٹینڈو سوئچ کے لیے ایپ درکار ہے یا نہیں، ڈیوائس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہمیں لگتا ہے کہ جواب ہاں میں ہی ہونا چاہیے۔

Comments are closed.