سافٹ ویئر انسٹال اور اپ ڈیٹ کرنے کا سب سے آسان طریقہ
پچھلے دنوں ایک نئے لیپ ٹاپ پر انسٹالیشن کرنا پڑی۔ صرف ونڈوز ہی انسٹال نہیں کرنا تھی بلکہ اس پر ضروری تمام سافٹ ویئر بھی انسٹال کرنا تھے۔ میری عادت ہے کہ ہمیشہ تمام سافٹ ویئر کے اپ ڈیٹڈ یعنی تازہ ترین ورژنز استعمال کرتا ہوں۔
ونڈوز تو انسٹال کر لی لیکن جب سافٹ ویئر کی باری آئی تو اس پر کئی گھنٹے صرف ہو گئے۔ سب سے پہلے تو فائر فوکس اور کروم براؤزر انسٹال کیے کہ ان کے بغیر گزارہ نہیں۔ ویب براؤزر نے انسٹال ہوتے ہی فلیش کا پلگ اِن مانگ لیا۔ فلیش انسٹال کرنے کے بعد مائیکرو سافٹ آفس انسٹال کیا کیونکہ ایم ایس ورڈ اور ایکسل کی سارا دن ضرورت رہتی ہے۔
اب باری آئی مسینجرز کی تو پہلے ونڈوز لائیو مسینجر اور یاہو انسٹال کیے پھر اسکائپ بھی یاد آگیا۔ موویز دیکھنے کے لیے اپنا پسندیدہ ’’کے ایم پلیئر‘‘ انسٹال کیا۔ موویز ڈاؤن لوڈ کر لیے یوٹورینٹ بھی ڈالنا پڑا۔
پی ڈی ایف فائلیں دیکھنے کے لیے کوئی پی ڈی ایف ویوور بھی سسٹم میں ہونا ضروری ہے۔ اس لیے مفت دستیاب ’’فوکس اِٹ پی ڈی ایف ریڈر‘‘ انسٹال کرلیا۔ سسٹم میں اینٹی وائرس نہ ہو، یہ کیسے ممکن ہے۔ سوچا ایواسٹ مفت بھی ہے اور اچھا بھی، لہٰذا اسی کا انتخاب کیا۔
ٹیم وویور بھی اکثر اوقات ضرورت پڑتا رہتا ہے اس لیے اس کی انسٹالیشن بھی ضروری ٹھہری۔ فائلز زِپ اور اَن زپ کرنا تو ہمارا روز مرہ کا کام ہے، اس کے لیے وِن رار ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا۔ ویب سائٹ کی فائلیں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے فائل زیلا کا موجود ہونا ضروری تھا تو فائلیں ایڈٹ کرنے کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس کا بھی۔ آئی پوڈ میں گانے ڈالنے کے لیے آئی ٹیونز انسٹال کیا تو یاد آیا کہ گوگل ڈرائیو تو انسٹال کیا ہی نہیں…!!
اب آپ خود سوچیں سافٹ ویئر کی ایک لمبی لائن ہوتی ہے۔ ہر سافٹ ویئر کو باری باری ڈاؤن لوڈ اور اس کے بعد انسٹال کرنا کس قدر جھنجٹ کا کام ہے۔ وقت تو اس میں برباد ہوتا ہی ہے اس کے علاہ اس ساری لسٹ کو یاد رکھنا بھی آسان کام نہیں۔ اکثر تو ہم کئی کام کی چیزیں انسٹال کرنا بھول ہی جاتے ہیں۔
اس مسئلے کا ایک بڑا ہی آسان ’’نی نائٹ‘‘ (Ninite) کی صورت میں موجود ہے۔ نی نائٹ کی ویب سائٹ پر کیٹیگری کے حساب سے تمام ضروری سافٹ ویئر کے نام موجود ہیں۔ آپ جو جو سافٹ ویئر انسٹال کرنا چاہتے ہیں، انھیں منتخب کر کے ایک چھوٹا سا انسٹالر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس انسٹالر کو چلانے سے یہ آپ کے تمام منتخب کردہ سافٹ ویئر کو انسٹال کر دے گا۔
جی ہاں نہ صرف ڈاؤن لوڈ کرے گا بلکہ تمام سافٹ ویئر بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے انسٹال بھی کر دے گا۔یہ انتہائی مفید ویب سائٹ آپ اس ایڈریس سے ملاحظہ کر سکتے ہیں:
نی نائٹ کا کہنا ہے کہ آپ صرف اپنے پروگرامز منتخب کر کے انسٹالر حاصل کر لیں باقی کام نی نائٹ پر چھوڑ دیں۔ذاتی استعمال کے لیے یہ سروس بالکل مفت دستیاب ہے جب کہ کمرشل استعمال کے لیے اسے خریدنا پڑتا ہے۔
اگر آپ کسی کمپنی میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تو اپنے نیٹ ورک پر موجود کمپیوٹرز پر سافٹ ویئر انسٹال اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے نی نائٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔
یقینا آپ کومعلوم ہو گا کہ ونڈوز ہو یا کوئی بھی سافٹ ویئر، اس کا تازہ ترین ورژن ہی استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ یہ اپنے پہلے دستیاب ورژن سے ہمیشہ بہتر اور محفوظ ہوتا ہے۔ اس لیے ’’نی نائٹ اپ ڈیٹر‘‘ جو کہ قیمتاً دستیاب ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سسٹم پر انسٹال تمام سافٹ ویئر اپ ڈیٹ رہیں۔
یہ بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے انسٹال سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھتا ہے اور جیسے کسی سافٹ ویئر کا تازہ ورژن دستیاب ہوتا ہے یہ فوراً اسے ڈاؤن لوڈ کر کے اپ ڈیٹ کر دیتا ہے۔ اگر آپ کسی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو یہ آپشن بھی دستیاب ہے۔
ونڈوز کے علاوہ نی نائٹ لینکس کے لیے بھی دستیاب ہے۔نی نائٹ پر تقریباً تمام ضروری سافٹ ویئر موجود ہیں۔ ہم یہاں صرف کچھ اہم سافٹ ویئر کا ذکر کریں گے، مکمل لسٹ دیکھنے کے لیے آپ ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
ویب براؤزر
کروم سفاری اوپیرا فائرفوکس
میسجنگ
اسکائپ ونڈوز لائیو میسنجر یاہو میسنجر گوگل ٹالک
میڈیا
آئی ٹیونز وی ایل سی پلیئر کے ایم پلیئر وِن ایمپ
پلگ اِنز
فلیش جاوا سلور لائٹ شاک ویو ڈاٹ نیٹ
امیجنگ
پکاسا گمپ ارفان ویو فاسٹ اسٹون
ڈاکیومنٹس
مائیکرو سافٹ آفس (ٹرائل ورژن) اوپن آفس ایڈوبی ریڈر
سیکیوریٹی
اواسٹ اے وی جی مال ویئر بائٹس اسپائی بوٹ
فائل شیئرنگ
ای میول یو ٹورینٹ
آن لائن اسٹوریج
ڈراپ باکس گوگل ڈرائیو اسکائی ڈرائیو
متفرق
گوگل ارتھ ٹیم ویوور امیج برن لانچی ٹیراکاپی
ریئل وی این سی کی پاس ٹرو کرپٹ
کمپریشن
سیون زِپ پی زپ ون رار
ڈیویلپر ٹولز
فائل زیلا پُٹی نوٹ پیڈ پلس پلس وِن ایس سی پی
اگر آپ کے نی نائٹ میں موجود کوئی سافٹ ویئر پہلے سے کمپیوٹر میں انسٹال اور اپ ڈیٹڈ ہو تو نی نائٹ اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ نہیں کرتا۔
ویب سائٹ پر تمام پروگرامز کی لسٹ دیکھ کر اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی اہم پروگرام اس لسٹ میں شامل نہیں تو آپ اس کے متعلق ویب سائٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
آئیے اب آپ کو اس کے مفید فیچرزبتاتے ہیں۔
نیکسٹ، نیکسٹ سے نجات
سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے کتنی بار آپ کو نیکسٹ نیکسٹ پر کلک کرنا پڑتا ہے۔ لیکن نی نائٹ تمام سافٹ ویئر بیک گراؤنڈ میں ہی انسٹال کردیتا ہیں۔ یعنی کسی نیکسٹ پر کلک کرنا تو دُور کی بات، کوئی سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہوئے آپ کو نظر بھی نہیں آتا۔
کوئی ٹول بار نہیں
اکثر لوگ سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے ان میں موجود غیر ضروری ٹول بارز کو بھی انسٹال کر لیتے ہیں۔ یہ ٹول بارز براؤزر کی کارکردگی کو تباہ کر دیتی ہیں۔ نی نائٹ سافٹ ویئر انسٹال کرتے ہوئے کسی قسم کی ٹول بار یا کسی فالتو چیز کو انسٹال نہیں ہونے دیتا۔
ہمیشہ تازہ ترین سافٹ ویئر
نی نائٹ انسٹالر آپ نے جب بھی بنایا ہو یہ ہمیشہ ہر سافٹ ویئر کا تازہ ترین ورژن ہی ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرتا ہے۔
سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریں
اس کی مدد سے آپ اپنے انسٹال شدہ آؤٹ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ جو سافٹ ویئر پہلے سے اپ ڈیٹ ہو یہ اسے دوبارہ انسٹال نہیں کرتا بلکہ صرف آؤٹ ڈیٹڈ سافٹ ویئر کے تازہ ورژن ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔
بغیر کسی سائن اپ کے
نی نائٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو کسی قسم کا اکاؤنٹ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی۔
64بِٹ یا 32 بِٹ
نی نائٹ خودکار طریقے سے چیک کر لیتا ہیں کہ آپ کا سسٹم 64بِٹ ہے یا 32 بِٹ اور پھر اسی حساب سے موزوں سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتا ہے۔
٭٭٭
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2013 میں شائع ہوئی)
شکریہ اس سافٹ ویئر کے تعارف کا، بہت قیمتی چیز لگتی ہے، دعائیں دیں گے آپ کو
achaa lagaa . dil say duhaa nikli hai aap k liye
Thanks
I really appreciate this post.
Shukria Admin
I really appreciate this post.
Shukria Admin
when you will install software with ninite.com ………… you will install bunch of crap ware as well,
Internet download manager b provide karen
very nice thanx
i need xampp server , how could i add or suggest you to add xampp into ninite . reply on my gmail id plz .
[email protected]
thx