نیٹ ورک سیٹنگز کی پروفائلز بنائیں
لیپ ٹاپ رکھنے والے افراد کو اکثر نیٹ ورک تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ مثلاً ایک جگہ سے دوسری جگہ جا کر لیپ ٹاپ کو نیٹ ورک سے لگانا، گھر سے آفس جا کر آفس کے نیٹ ورک پر آنا۔ اس طرح لیپ ٹاپ پر بار بار نیٹ ورک سیٹنگز کرنی پڑتی ہے۔ آئی پی، ڈی این ایس، پراکسی وغیرہ بار بار بدلنا کافی جھنجٹ والا کام ہے۔ ’’نیٹ سیٹ مین‘‘ کی مدد سے اس پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ ایک سے زائد نیٹ ورک پروفائلز بنا سکتے ہیں۔ اس طرح جہاں بھی جائیں سیٹنگز تبدیل کرنے کے بجائے وہاں کے لیے بنائی گئی پروفائل منتخب کر لیں۔
دستیابی: مفت ورژن
فائل سائز: 3.2MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی سے لے کر ونڈوز ایٹ
مزید رہنمائی کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اپریل 2013 میں شائع ہوئی)
Comments are closed.