ناسا نے زندگی کے قابل 20 نئی دنیائیں دریافت کر لیں
فلکیات دانوں نے 20 ایسے نئے سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر زمین کی طرح زندگی ممکن ہوسکتی ہے۔
ان سیاروں کی دریافت "کیپلر سپیس ٹیلیسکوپ” کے ذریعے ممکن ہوئی ہے جسے 2009 میں ملکی وے کہکشاں میں قابلِ حیات سیاروں کی تلاش کے غرض سے خلا میں چھوڑا گیا تھا۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ بیس سیارے ممکنہ خلائی مخلوق کی تلاش کے لیے بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔
"انڈپینڈنٹ” کے مطابق دریافت کردہ سیاروں کا ماحول زمین سے زیادہ مختلف نہیں تاہم سال کا دورانیہ غالباً کم معلوم ہوتا ہے۔
اس نئی دریافت میں سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز ایک خاص سیارہ ہے جسے "KOI-7923.0” کا نام دیا گیا ہے، اس سیارے کا سال 395 دنوں میں مکمل ہوتا ہے جبکہ اس کا حجم زمین کے حجم سے محض %3 کم ہے، تاہم زمین سے مشابہت رکھنے والا یہ سیارہ زمین کی نسبت زیادہ ٹھنڈا ہے جس کی ممکنہ وجہ اس سیارے کا اپنے سورج سے زیاہ فاصلے پر واقع ہونا ہوسکتا ہے لیکن زیادہ سرد ہونے کے با وجود اس سیارے کے بعض حصوں میں گرمی زمین سے مشابہ بتائی گئی ہے۔
"کیپلر” مشن کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جیف کافلن Jeff Coughlin نے زمین سے مشابہ سیارے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ "اگر کوئی خلائی جہاز بھیجنے کا فیصلہ ہوا تو اسے KOI-7923.0 کی طرف بھیجنا غلط نہیں ہوگا۔”
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نتائج کی تصدیق کے لیے انہیں ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، یاد رہے کہ ماضی میں "کیپلر” دوربین کو تکنیکی مسائل کا سامنا رہا ہے۔
Comments are closed.