موزیلا نے فائر فاکس کی نئی جنریشن کوانٹم ریلیز کردی
موزیلا نے آفیشل طور پر فائر فاکس کے نئے ورژن کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جسے "فائر فاکس کوانٹم” Firefox Quantum کا نام دیا گیا ہے جس کی نمایاں خوبیوں میں پہلے سے تیز تر براؤزنگ ہے۔
ونڈوز، میک اور لینکس کے صارفین کے لیے نیا براؤزر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہے جو کمپنی کے مطابق گوگل کے کروم براؤزر کے مقابلے میں ریم پر 30٪ کم بوجھ ڈالے گا۔
موزیلا نے اس بار براؤزر کے انٹرفیس کو دوبارہ سے ڈیزائن کیا ہے جسے "فوٹون” Photon کا نام دیا گیا ہے جو نئی جنریشن کے اس براؤزر کو سابقہ جنریشن سے ممتاز کرتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ 2004 میں فائر فاکس براؤزر کی پہلی ریلیز کے بعد سے یہ ریلیز سب سے بڑی تبدیلیوں کی حامل ہے۔
Comments are closed.