موزیلا فائرفاکس کوانٹم، کیا؟ کیوں؟ کیسے؟

موزیلا نے آج ونڈوز، میک، لینکس، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے فائرفاکس 57 لانچ کردیا جسے ‘فائرفاکس کوانٹم‘ Firefox Quantum کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ نیا ورژن موزیلا کے مطابق 2004ء میں فائرفاکس 1.0 کے بعد سے سب سے بڑی اپڈیٹ ہے جو کارکردگی اور ڈیزائن میں بڑے پیمانے پر بہتری لائے گا۔

کوانٹم نام ہی اشارہ کرتا ہے کہ فائرفاکس 57 ایک بہت بڑی ریلیز ہے جو ادارے کے نیکسٹ جنریشن براؤزر انجن (پروجیکٹ کوانٹم) کو مکمل کرتی ہے۔ ہدف فائرفاکس کو پی سی اور موبائل ڈیوائسز کے لیے تیز تر اور بہتر بنانا ہے۔ ادارے نے عہد کیا تھا کہ صارفین صلاحیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری کے لیے تیار رہے۔ گزشتہ چار میں سے تین اپڈیٹس، یعنی فائرفاکس 53، فائر فاکس 54 اور فائرفاکس 55، بھی کوانٹم کے تحت ہی بہتر ہوئے تھے لیکن بڑی تبدیلی اب فائر فاکس 57 کی صورت میں آئی ہے۔

فائرفاکس 57 اب فائرفاکس ڈاٹ کام پر ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے اور تمام موجودہ صارفین خودکار طور پر اپگریڈ پائیں گے۔ اینڈرائیڈ ورژن بھی گوگل پلے پر آ رہا ہے اور آئی او ایس ورژن بھی جلد ہی ایپل کے ایپ اسٹور پر آ جانا چاہیے۔

گو کہ موزیلا نے فائرفاکس کے صارفین کے باقاعدہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے لیکن یہ ضرور کہا ہے کہ ‘دنیا بھر میں نصف ارب افراد’ فائر فاکس استعمال کرتے ہیں۔ دیگر الفاظ میں یہ وہ بڑا پلیٹ فارم ہے جسے ویب ڈیولپرز ہدف بناتے ہیں، اس دنیا میں بھی جہاں موبائل ایپس کا زور چل رہا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اسپیڈومیٹر 2.0 بینچ مارک کے مطابق چھ ماہ قبل چلنے والے فائرفاکس کے مطابق میں فائرفاکس کوانٹم دو گنا تیز ہے۔ یہی نہیں بلکہ گوگل کے کروم براؤزر سے تقابل میں بھی فائرفاکس کوانٹم کو تیز پایا گیا ہے۔ ونڈوز 10 پر مشتمل پی سی پر کروم کے مطابق میں فائرفاکس کوانٹم نے 30 فیصد کم میموری استعمال کی۔ حالانکہ یہ فائرفاکس کی سب سے بڑی خرابی سمجھی جاتی تھی کہ یہ بہت زیادہ میموری استعمال کرتا تھا۔

مختصر الفاظ میں ہم اسے ایک نیا اور جدید براؤزر کہہ سکتے ہیں جس کا نظارہ صاف اور جدید ہے اور یہ ٹچ اسکرینز کے لیے بھی بہتر بنایا گيا ہے اور اگر اس کی درست تشہیر کی گئي تو یہ واقعی گوگل کے کروم سمیت دیگر براؤزرز کو پیٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.