موزیلا نے ونڈوز ایکس پی اور وستا کی سپورٹ ختم کر دی

موزیلا نے ونڈوز وستا اور ایکس پی کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون 2018 کے بعد ونڈوز وستا اور ایکس پی کے صارفین کو کسی قسم کی کوئی اپڈیٹس فراہم نہیں کی جائیں گی۔

دراصل موزیلا نے اسی سال اپریل کے مہینے میں ہی فائر فاکس 53 کی ریلیز کے ساتھ ہی ونڈوز وستا اور ایکس پی کی سپورٹ ختم کر دی تھی اور ان قدیمی آپریٹنگ سسٹمز کے صارفین کو فائر فاکس ای ایس آر ESR پر منتقل کر دیا تھا جو اداروں، سکولوں اور جامعات کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور طویل المیعادی سپورٹ کا حامل ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس سے قبل کمپنی نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی ان آپریٹنگ سسٹمز پر فائر فاکس کی سپورٹ کے خاتمے کی تاریخوں کا اعلان کرے گی اور اب لگتا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ مائکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ 8 اپریل 2014، اور ونڈوز وستا کی سپورٹ 11 اپریل 2017 کو ختم کردی تھی یوں موزیلا نے مائکروسافٹ سے زیادہ ان آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ فراہم کی۔

یاد رہے کہ ایکس پی کے صارفین زیادہ سے زیادہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 اور وستا کے صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 ہی انسٹال کر سکتے ہیں، لہذا اب ان آپریٹنگ سسٹمز کے صارفین کو یا تو اپنا آپریٹنگ سسٹم اپگریڈ کرنا ہوگا یا پھر کسی تھرڈ پارٹی براؤزر کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔

Comments are closed.