تصاویر کو دلچسپ کارٹونز میں بدلیں

’’مومنٹ کیم‘‘ (MomentCam) ایپلی کیشن جو کہ تصاویر کو دلچسپ کارٹونز میں بدل دیتی ہے حال ہی میں ایک چینی کمپنی نے تیار کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن انتہائی مشہور ہوئی۔ پہلے یہ صرف چینی زبان میں دستیاب تھی لیکن اب اس کا انگریزی ورژن بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں چہرے کو شناخت کرنے کا انتہائی جدید الگورتھم استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح جب آپ اس ایپلی کیشن کو کھول کر کیمرے سے کسی کی تصویر بناتے ہیں تو یہ چہرے کو آپ کی پسند کے دلچسپ کارٹون کے اوپر لگا کر بہترین ایفیکٹ کی مدد سے اسے بالکل انوکھا روپ دیتی ہے۔
مومنٹ کیم چینی آرٹسٹ اور ڈیویلپرز کے ایک گروپ نے بنائی ہے جن کا مقصد صرف آپ کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ اس لیے اس ایپلی کیشن میں کسی قسم کے اشتہارات موجود نہیں۔ مومنٹ کیم آئی او ایس اور اینڈروئیڈ دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لیے مفت دستیاب ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

آئی او ایس

اینڈروئیڈ

Comments are closed.