موبائل فون یا ٹیبلٹ سے پی سی کیسے ایکسس کریں؟

آئی پیڈ اور اینڈرائیڈ ٹیبلٹ ونڈوز کے پروگرام کو براہِ راست نہیں چلا سکتے۔ لیکن ان سے آپ پی سی کا ایکسس ضرور حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے کئی ایپلی کیشنز دستیاب ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ریموٹ ڈیسک ٹاپ کی آفیشیل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے۔
’’مائیکروسافٹ ریموٹ ڈیسک ٹاپ‘‘ ایپلی کیشن آئی پیڈ/آئی فون اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون/ٹیبلٹ کے لیے مفت دستیاب ہے۔ یہ ایپلی کیشن مائیکروسافٹ کا ریموٹ ڈیسک ٹاپ پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے ونڈوز سسٹمز کو کنیکٹ کرتی ہے۔
چونکہ ریموٹ ڈیسک ٹاپ کا فیچر مائیکروسافٹ ایک دہائی سے اپنے آپریٹنگ سسٹمز میں فراہم کر رہی ہے اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایپلی کیشن اس کام کے لیے سب سے بہترین ثابت ہو گی۔ یہ ایپلی کیشن ونڈوز کے ہوم ورژنز کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ونڈوز کا پروفیشنل یا انٹرپرائز ایڈیشن انسٹال ہو۔
ایک ہی نیٹ ورک پر رہتے ہوئے آپ باآسانی ونڈوز کے ڈیفالٹ طریقے سے ریموٹ ایکسس حاصل کر سکتے ہیں۔ یعنی مائی کمپیوٹر کی پراپرٹیز میں جا کر ریموٹ ڈیسک ٹاپ فعال کریں اور بذریعہ آئی پی اس ایپلی کیشن کے ذریعے سیشن حاصل کر لیں۔

آئی او ایس کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں
اینڈرائیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2013 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.