مائیکروسافٹ آفس کے متبادل کے طور پر کون سا سافٹ ویئر موجود ہے؟

سوال: مائیکروسافٹ آفس کے متبادل کے طور پر کون سا سافٹ ویئر موجود ہے؟ کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر بھی ہے جو مائیکروسافٹ آفس کی طرح کام کرتا ہو لیکن لینکس کی طرح مفت دستیاب ہو؟

مائیکروسافٹ آفس بلا شبہ ایک نامی گرامی سافٹ ویئر ہے جس کے استعمال کرنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ مائیکروسافٹ آفس ایک مہنگا سافٹ ویئر ہےاور مائیکروسافٹ کی کمائی کا ایک بڑا حصہ مائیکروسافٹ آفس کی فروخت سے آتا ہے۔ اس لئے مائیکروسافٹ بھی اس میں نت نئی خصوصیات شامل کرنے کے لئے تن دہی سے کام کررہا ہے۔
جس طرح مائیکروسافٹ ونڈوز کے متبادل کے طورپر لینکس کئی شکلوں میں مفت دستیاب ہے، اسی طرح مائیکروسافٹ آفس کے مفت متبادل بھی دستیاب ہیں اور یہ مفت ورژن کسی بھی طرح مائیکروسافٹ آفس سے کم نہیں۔ انہیں انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

LibreOffice Writerمائیکروسافٹ آفس کے متبادل کے طورپر جن سافٹ ویئر کا نام لیا جاتا ہے ان میں LibreOffice اور OpenOffice سب سے نمایاں ہیں۔ لی بُراہ آفس (Libre فرانسیسی لفظ ہے جس کا تلفظ Lee-Bruh کیا جاتا ہے) کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں۔ اس کا پہلا ورژن 2011ء میں جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک اس کے کئی ورژن جاری ہوچکے ہیں۔ یہ مفت بھی ہے اور اوپن سورس بھی۔ اسے مائیکروسافٹ ونڈوز کے علاوہ لینکس اور میک او ایس پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں چھ ایپلی کیشنز ہیں، ورڈ پروسیسنگ کے لئے Writer، اسپریڈ شیٹ کے لئے Calc، پریزینٹیشن بنانے کے لئے Impress، مائیکروسافٹ ویزیو کے متبادل کے طور پر Draw، ریاضیاتی اور سائنسی فارمولے لکھنے کے لئے Math اور ڈیٹا بیس کے لئے Base ۔ مائیکروسافٹ آفس میں تیار کئے گئے ڈاکیومنٹ لی بُراہ آفس میں کھولے جاسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ آفس کا ایک اور متبادل Apache OpenOffice بھی ہے۔ لی بُراہ آفس دراصل اوپن آفس کی ہی تبدیل شدہ شکل ہے اور اس کی تاریخ کم و بیش تیس سال پرانی ہے۔ 2011ء میں اوریکل نے اوپن آفس پروجیکٹ Apache Foundation کو عطیہ کردیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک اوپن آفس کی تمام تر ڈیویلپمنٹ اپاچی سافٹ ویئر فاؤنڈیشن ہی کررہی ہے۔ اس میں بھی لی بُراہ آفس کی طرح چھ پروگرام ہیں اور ان کے نام بھی وہی ہیں جو لی بُراہ آفس میں ہیں۔ ان دونوں سافٹ ویئر میں زیادہ فرق نہیں کیونکہ دونوں کے سورس کوڈ کا ایک بڑا حصہ ایک جیسا ہی ہے۔ لی بُراہ آفس کو البتہ زیادہ تیزی اورفعالیت سے بہتر بنائے جانے کی کوشش کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

لی بُرا آفس ڈاؤن لوڈ کیجئے

ایک تبصرہ
  1. BOZDAR Mustafa says

    Greatly described other programs ………………..nice information

Comments are closed.